پیر کے روز برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارتی جوڈو کھلاڑی سشیلا دیوی نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ مرد کھلاڑی وجے یادو نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ وہیں ویٹ لفٹر ہرجیندر کور نے 71 کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے کھاتے میں کُل نو تمغے ہو چکے ہیں۔ Vijay Kumar Yadav clinches a Bronze
پیر کو بھارت نے جوڈو میں دو تمغے جیتے۔ سشیلا دیوی نے چاندی کا تمغہ اور وجے یادو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بھارت کو ویٹ لفٹنگ میں کُل نو تمغوں میں سے سات تمغے ملے ہیں۔ خواتین کی ویٹ لفٹنگ میں میرا بائی چانو نے سونے کا، بندیارانی دیوی نے چاندی کا اور ہرجندر کور نے کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ وہیں مردوں میں اچینتا شیولی اور جیریمی لالرینُنگا نے سونے، سنکیت سرگر نے چاندی اور گروراجہ پجاری نے کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔
ویٹ لفٹر ہرجیندر کور نے 71 کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کل 212 کلو گرام وزن اٹھا کر ملک کا نواں تمغہ جیتا۔ ہرجیندر نے اسنیچ راؤنڈ میں 93 کلو اور فائنل میں کلین اینڈ جرک میں 119 کلو وزن اٹھایا۔ انگلینڈ کی سارہ ڈیوس نے کل 229 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے ساتھ ہی کینیڈا کی الیکسس ایش ورتھ نے 214 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔
اس سے قبل جوڈو میں سشیلا دیوی نے 48 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ سشیلا دیوی کا تمغہ پیر کے روز بھارت کا پہلا تمغہ تھا۔ فائنل میں سشیلا کو جنوبی افریقہ کی میکیلا وہبوئی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کامن ویلتھ گیمز میں سشیلا کا یہ دوسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2014 گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ سشیلا نے سال 2019 کے جنوبی ایشیائی کھیلوں میں 48 کلوگرام وزن کے زمرے میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: ویٹ لفٹر اچِنتا شیولی نے بھارت کو دلایا تیسرا طلائی تمغہ
پیر کے روز بھارت نے جوڈو میں ہی دوسرا تمغہ جیتا۔ وجے یادو نے قبرص کے پیٹروس کرسٹوڈولائڈس کو شکست دی۔ وجے نے 'ایپون' سے پیٹروس کو شکست دی۔ جوڈو میں اسکورنگ کی تین اقسام ہیں۔ اسے ایپون، وزا آری اور یوکو کہتے ہیں۔ Ippon اس وقت ہوتا ہے جب کھلاڑی سامنے والے کھلاڑی کو تھرو کرتا ہے اور اسے اٹھنے نہیں دیتا ہے۔ ایپون ہونے پر ایک مکمل پوائنٹ دیا جاتا ہے اور کھلاڑی جیت جاتا ہے۔ وجے نے اسی طرح جیت حاصل کی۔