ETV Bharat / sports

India Women Bat First: ہندستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا - ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور

آئرلینڈ کی کپتان لورا ڈیلانی نے کہا، “ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔ منصوبوں پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

ہندستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 7:41 PM IST

Updated : Feb 20, 2023, 7:49 PM IST

گیکیبیرا: ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے اتوار کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ بی کے اپنے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہرمن پریت نے ٹاس کے بعد کہا، “ہم پہلے بلے بازی کرنے جا رہے ہیں۔ سخت اور خشک سطح لگ رہی ہے. ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اتنے رن نہیں بنائے ہیں، ہمیں آزادی سے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ رادھا (یادو) کی جگہ دیویکا (وئیدیا) کھیل رہی ہیں۔ یہ (150 واں T20 میچ کھیلنا) بہت معنی رکھتا ہے، مجھے اپنے ساتھیوں کی طرف سے ایک جذباتی پیغام ملا ہے۔ بی سی سی آئی اور آئی سی سی کی بدولت ہم اتنے زیادہ میچ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔"

آئرلینڈ کی کپتان لورا ڈیلانی نے کہا، “ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔ منصوبوں پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔ ہندستان اس میچ میں شاید دباؤ میں ہے۔ کھلاڑیوں نے اس مرحلے پر اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی ہے۔ آج کے میچ میں جارجینا ڈیمپسی کی جگہ جین میگوئیر نے حصہ لیا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے دونوں سلامی بلے بازوں نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لئے 62 رنز جو ڑے ۔ شیفالی ورما 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں اور اس دوران انہوں نے تین چوکے لگائے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کے دو وکٹ جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ ہرمن پریت کور نے محض تیرہ رنز بنائے جبکہ رچا گھوش صفر پر پویلیئن لوٹ گئیں۔

انڈین ٹیم: اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، جمیما روڈریگس، ہرمن پریت کور (کپتان)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیویکا ویدیا، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، شیکھا پانڈے، راجیشوری گائیکواڑ، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔

آئرلینڈ ٹیم: ایمی ہنٹر، گیبی لوئس، اورلا پرینڈرگاسٹ، ایمر رچرڈسن، لیوس لٹل، لورا ڈیلنی (کپتان)، آرلین کیلی، میری والڈرون (وکٹ کیپر)، لیہ پال، کارا مرے، جارجینا ڈیمپسی۔

یواین آئی۔

Last Updated : Feb 20, 2023, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.