دفاعی چیمپئن بھارت نے منگل کو دولت مشترکہ کھیلوں کے مردوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے فائنل میں سنگاپور کو 3-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ ہرمیت دیسائی اور جی ساتھیان کی جوڑی نے یون ایزک کیوک اور یو اِن کوین پانگ کو 13-11، 11-7، 11-5 سے شکست دے کر بھارت کو شاندار شروعات دلائی۔ India won gold in table tennis
عالمی درجہ بندی میں 35 ویں نمبر پر موجود جی ساتھیان نے پانگ کو 12-10، 7-11، 11-7 اور 11-4 سے شکست دے کر بھارت کو دوبارہ مقابلے میں لایا۔ اس کے بعد ہرمیت دیسائی نے تیسرے سنگلز میچ میں چیو کو 11-8، 11-5 اور 11-6 سے شکست دے کر بھارت کو میچ میں طلائی تمغہ دلایا۔
سال 2018 کی طرح اس بار بھی بھارتی ٹیم میں اچنتا شرتھ کمل، جی ساتھیان، ہرمیت دیسائی اور سنیل شیٹی تھے۔ پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی ٹیم نے فائنل میں بھی اچھی شروعات کی۔ بھارتی ٹیم پہلے ہی گروپ مرحلے میں سنگاپور کو 3-0 سے شکست دے چکی تھی لیکن فائنل میچ بالکل مختلف ثابت ہوا۔
وہیں بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کو مکسڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میں شکست ملنے کی وجہ سے بھارت کو سلور میڈل ملا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں لگاتار دوسری بار طلائی تمغہ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ بھارتی بیڈمنٹن ٹیم نے 2018 کے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ India won silver in badminton
یہ بھی پڑھیں: Commonwealth Games 2022: بھارتی خواتین ٹیم نے لان بال میں پہلی بار طلائی تمغہ جیتا
بھارت نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اب تک 13 تمغے جیتے ہیں جن میں پانچ طلائی، پانچ چاندی اور تین کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ پانچویں دن بھارتی خواتین ٹیم نے لان بال میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ اس نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ ٹیبل ٹینس میں مردوں کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا۔ وہیں وکاس ٹھاکر نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کو سلور میڈل حاصل ہوا۔ India Total Medal Won in Commonwealth Games 2022