بھارت نے مقابلے میں جمعہ کو چار گولڈ میڈل سمیت اب تک کل نو طلائی تمغے جیت لئے ہیں اورمجموعی طور پر اس کے 17 میڈل ہوگئے ہیں۔
بھارتی نیزہ پھینکنے والے ایتھلیٹوں نے جمعہ کی شام ملک کو تین طلائی تمغے دلائے۔ موجودہ ورلڈ چیمپئن سندیپ چودھری (ایف 44) اجیت سنگھ (ایف46) اور نودیپ (ایف41) نے گولڈ جیتے جبکہ پرنو پرشانت دیسائی نے 200 میٹر ایف 64 ایونٹ میں طلائی طمغہ حاصل کیا۔
عالمی چیمپئن نیزہ پھینکنے والے ایتھلیٹ سندرسنگھ گرجر (ایف 46) کو برونز سے صبر کرنا پڑا۔
نودیپ نے اپنی تیسری کوشش میں 43.58 میٹر کی تھروکے ساتھ گولڈ جیتا اور پیرالمپک کوٹہ بھی حاصل کیا۔ اروند نے مرد شاٹ پل فائنل میں 14.05 میٹر کی تھرو کے ساتھ کم ازکم کوالیفیکیشن اسٹنڈرڈ حاصل کرلیا۔ وہ اس یونٹ میں پانچویں مقام پر رہے۔