ETV Bharat / sports

India Women Reached in Semi Final: ہندستان آئرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا

ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے سامنے 155 رن کا ہدف رکھا۔ آئرلینڈ نے جواب میں 8.2 اوورزوں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 54 رن بنائے، حالانکہ وہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار سے پانچ رنز پیچھے رہ گیا۔

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 10:27 PM IST

ہندستان آئرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا

گیکیبیرا: اسمرتی مندھانا (87) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں آئرلینڈ کو پانچ رن سے شکست دے کر خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے سامنے 155 رن کا ہدف رکھا۔ آئرلینڈ نے جواب میں 8.2 اوورزوں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 54 رن بنائے، حالانکہ وہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار سے پانچ رنز پیچھے رہ گیا۔

جب ہندوستان کے باقی بلے باز آئرلینڈ کی سخت بولنگ لائن اپ کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے، مندھانا نے 56 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 87 رن بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوا دیں۔ گیبی لیوس (32 ناٹ آؤٹ) اور لورا ڈیلنی (ناٹ آؤٹ 17) نے تیز نصف سنچری شراکت مکمل کی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس کے 59 کے اسکور تک نہ لے جا سکیں۔

یہ لیگ مرحلے میں ہندوستان کا آخری میچ تھا اور وہ چار میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیبل میں سرفہرست انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ابھی ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ اگر انگلینڈ یہ میچ جیتتا ہے تو سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.