ETV Bharat / sports

India vs Sweden Football Team سویڈن کی انڈر 17 خواتین ٹیم نے بھارت کو شکست دی

فیفا انڈر- 17 خواتین ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہونے والے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں سویڈن کی انڈر- 17 فٹ بال ٹیم نے بھارت کو 3-1 سے شکست دے دی۔ Sweden U 17 Football Team Beat India

سویڈن کی انڈر 17 خواتین ٹیم نے بھارت کو شکست دی

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 7:16 AM IST

گیرونا: سویڈن کی انڈر- 17 فٹ بال ٹیم نے فیفا انڈر- 17 خواتین ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہونے والے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں پیر کے روز بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 3-1 سے شکست دے دی۔ سویڈن کی جانب سے آئیڈا گرامفورس (44ویں)، سارہ فرگرین (47ویں) اور سیلما آسٹروم (54ویں) نے گول کئے۔ سدھا ٹیرکی نے 62 ویں منٹ میں بھارت کے لیے گول کیا۔ Sweden U17 vs India U17 Football Match

یہاں ٹوریمیرونا ریلیس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل گرامفورس نے ایک کارنر شاٹ کو گول میں بدل کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ فرگرین نے ہاف ٹائم کے صرف دو منٹ بعد دوسرا گول کر کے سویڈن کی برتری کو دگنا کر دیا۔ ایسٹروم نے بھی 54ویں منٹ میں فرگرین کے کراس کی بدولت گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Singapore Football Match بھارت اور سنگاپور کا میچ ایک ایک سے برابر

اس کے بعد سدھا نے کپتان استم اوران کی مدد سے ہندوستان کے لیے گول کیا لیکن اس سے صرف شکست کا فرق ہی کم ہوا۔ ہندوستانی انڈر- 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم 11 اکتوبر سے ہندوستان میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اسپین روانہ ہوئی ہے، جہاں وہ کچھ دوستانہ میچ کھیلنے والی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.