والینسیا:بھارت کی جانب سے سنگیتا کماری (تیسرے منٹ)، سونیکا (11ویں منٹ) اور نونیت کور (32ویں منٹ) نے گول کئے۔ چلی کا واحد گول فرنانڈا ولاگران (44 ویں منٹ) کی ہاکی سے ہوا۔India Start With Win Nations Cup Campaign
اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سویتا پونیا کی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ میچ کے تیسرے منٹ میں تجربہ کار فارورڈ وندنا کٹاریا نے دائیں جانب سے گیند سنگیتا کو پاس کیا، جنہوں نے گیند کو نیٹ میں پہنچاکر ہندوستان کو ابتدائی برتری دلادی۔
ہندوستان نے اس برتری کی مدد سے چلی کے دفاع پر دباؤ ڈالا۔ سونیکا نے سات منٹ بعد سنگیتا کے اسسٹ کوسمت دے کر ہندوستان کی برتری کو دوگنا کردیا۔
دوسرے کوارٹرمیں کوئی گول نہ ہونے کے بعد ہندوستان کی فارورڈ لائن نے تیسرے کوارٹر کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ نیہا گوئل نے 32ویں منٹ میں نونیت کو اسسٹ کیا جبکہ نونیت نے کامیابی کے ساتھ گول کرتے ہوئے ہندوستان کی برتری کو مضبوط کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:Morocco Historical Performance ہر فٹبال مداح کے ذہن میں ’مراکش‘ نقش ہوگیا
ہندوستانی دفاع نے 3-0 سے آگے نکلنے کے بعد بھی چلی کو دباؤ میں رکھا۔ 44ویں منٹ میں ولاگران نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا تاہم چلی کی یہ واحد کامیابی تھی۔
آخری کوارٹر میں وندنا، سنگیتا اور نونیت نے ہندوستان کے لیے کئی مواقع پیدا کیے لیکن چلی کی گول کیپر نٹالی سلواڈور نے انھیں گول کرنے نہیں دیا اور میچ 3-1 پر ہیختم ہوا۔ہندوستان کا اگلا مقابلہ پیر کو جاپان کے خلاف شام 7:45 بجے ہوگا۔India Start With Win Nations Cup Campaign
یواین آئی