ETV Bharat / sports

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 212 رنز کا ہدف دیا

India vs South Africa Second ODI جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برجر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بیرون ہینڈرکس اور کیشو مہاراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور لیزرڈ ولیمز اور کپتان ایڈن مارکرم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 212 رنز کا ہدف دیا
ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 212 رنز کا ہدف دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 9:32 PM IST

کیپ ٹاؤن: سائی سدرشن کے 62 رن اور کے ایل راہل کی 56 رن کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے منگل کے روز دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 212 رن کا ہدف دیا ہے۔

آج یہاں جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بلے بازی کو دعوت دی ۔ہندوستان کی پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ٹیم نے چار رن پر اوپنر ریتوراج گائیکواڈ کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے تلک ورما 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ 12ویں اوور میں ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سدرشن اور راہل نے مل کر تیسرے وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے۔

ہندوستان کی تیسری وکٹ 114 کے اسکور پر سائی سدرشن کے طورپر گری ۔ سدرشن نے اس سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور 83 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ وہیں راہل نے 64 گیندوں میں 56 رنز کی اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔ سنجو سیمسن نے 12 رنز، رنکو سنگھ نے 17 رنز اور ارشدیپ سنگھ نے 18 رنز بنائے۔ پانچ کھلاڑی دوہرےہندسے تک نہیں پہنچ سکے اور پوری ہندوستانی ٹیم 46.2 اوورز میں 211 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کے کے آر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، اتنی بڑی رقم کی توقع نہیں کی تھی: مچل اسٹارک

جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برجر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بیرون ہینڈرکس اور کیشو مہاراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور لیزرڈ ولیمز اور کپتان ایڈن مارکرم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.