ETV Bharat / sports

Special Olympic Games 2023 بھارت نے اشپیشل اولمپک کھیلوں کے لیے 177 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

بھارت نے 17 سے 25 جون تک منعقد ہونے والے خصوصی اولمپکس ورلڈ سمر گیمز کے لیے 177 خصوصی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ Special Olympic Games 2023

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 8:09 PM IST

India selected 177 athletes for Special Olympic Games
بھارت نے اشپیشل اولمپک کھیلوں کے لیے 177 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

نوئیڈا: بھارت نے جرمنی کی راجدھانی برلن میں 17 سے 25 جون تک منعقد ہونے والے خصوصی اولمپکس ورلڈ سمر گیمز کے لیے 177 خصوصی کھلاڑیوں سمیت 380 رکنی دستے کا انتخاب کیا ہے، بدھ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس انڈیا نے کہا کہ ملک کی 23 ریاستوں سے آنے والے یہ ایتھلیٹس یہاں ایمٹی یونیورسٹی میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تعاون سے ایتھلیٹس قومی کوچنگ کیمپ میں 15 کھیلوں کی تربیت لیں گے۔ اس موقع پر بھارتی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور پدم شری رانی رامپال، گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما، ایس او انڈیا کی صدر ڈاکٹر ملیکا نڈا، ایس او انڈیا سائیکلنگ ایتھلیٹ شیوانی، ایس او انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایل کے شرما اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

ایتھلیٹس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پدم شری رانی رامپال نے کہاکہ "میں ایسی خوبصورت کوشش کا حصہ بن کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں جو عالمی سطح پر انسانی روح کی حقیقی خوبصورتی کو ظاہر کر رہی ہے۔ صرف کھیل ہی ہم سب کو اکٹھا کرنے اور موجودہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر ملیکا نڈا نے کہا، "عالمی کھیل کھلاڑیوں کے لیے اپنی قابلیت، مثبتیت اور اعتماد کا مظاہرہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ دنیا کو اس کھیل کے ایونٹ میں تنوع اور شمولیت کی خوبصورتی دیکھنے کو ملتی ہے۔"

ایمیٹی یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر اشوک کے چوہان نے کہاکہ "امیٹی ہیومینٹی فاؤنڈیشن (اے ایچ ایف) کے زیر نگرانی امیتاشا اور اتلشا اسکولوں کے ذریعے ایمیٹی مختلف طور پر معذور اور پسماندہ بچوں کی مدد کے لیے زبردست کام کر رہی ہے۔"

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.