خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں کئی ٹورنامنٹ ملتوی کئےجاچکےہیں یا پھر منسوخ کئے جاچکے ہیں لیکن دہلی میں 24میں سے 29مارچ تک ہونے والا انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اپنے طےپروگرام کے مطابق ہوگا۔
بھارتی بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اجے کمار سنگھانیا نے بدھ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ یونکس سنرائز انڈیا اوپن کا انعقاد طے پروگرام کے مطابق 24سے 29مارچ تک کیا جائےگا لیکن کھلاڑیوں اور افسروں کی سکیورٹی اور صحت کےلئے تمام احتیاط قدم اٹھائے جائیں گے۔
اسوسی ایشن نے بتایا کہ ان احتیاطی اقدامات میں ٹورنامنٹ کو شائقین کے بغیر اسٹیڈیم میں منعقد کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ عالمی بیڈمنٹن اسوسی ایشن (بی ڈبلیو ایف)اور انڈین بیڈمنٹن اسوسی ایشن نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی بیڈمنٹن اسوسی ایشن نے پچھلے کچھ دنوں میں ہندوستان میں ہیلتھ افسروں کے ذریعہ جاری ایڈوائزری کے سلسلے میں ماہرین سے غور و خوض کرنےکے بعد یہ فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیم میں شیدائیوں کی تعداد کم کرنے پر غور وفکر کی جارہی ہے۔عام لوگوں کاداخلہ محدود کیا جا سکتا ہے۔
بی ڈبلیو ایف نے قبول کیاہے کہ اس عمل کے تحت سبھی متعلقہ سکیورٹی اقدامات اور دیگر خطروں پر غور کیاگیاتھا۔ انڈیا اوپن سپر500ٹورنامنٹ ہے اور یہ ٹوکیو اولمپک کی والیفائنگ مدت کےتحت آتا ہے۔