ETV Bharat / sports

Commonwealth Games 2022: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ہندوستان کے پاس اب بھی کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔Australia beat India in penalty shootout

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا طلائی تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 9:13 AM IST

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا طلائی تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور، آسٹریلیا مسلسل پانچویں بار فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جا رہے 2022 کامن ویلتھ گیمز کی خواتین ہاکی میں، ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میچ میں ہار گئی۔ آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کو شوٹ آؤٹ میں 3-0 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم مسلسل پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچی۔ ہندوستانی ٹیم بھلے ہی طلائی تمغہ جیتنے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہو لیکن پھر بھی وہ کانسے کا تمغہ جیت سکتی ہے۔

اس سے قبل یہ میچ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ اس کے بعد میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے شوٹ آؤٹ کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان نے پہلا گول شوٹ آؤٹ میں بچا لیا تھا لیکن پھر پتہ چلا کہ گھڑی شروع نہیں ہوئی تھی اور آسٹریلیا کو ایک اور موقع دیا گیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم پیچھے ہٹ گئی۔

اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ہاف ٹائم تک ہندوستان پر 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد گول ربیکا گرینر نے 10ویں منٹ میں کیا۔ تاہم اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے چوتھے کوارٹر میں پہلا گول کیا۔ بھارت کی جانب سے وندنا کٹاریا نے گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی میچ 1-1 سے برابر ہو گیا ہے۔ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں یہ وندنا کا چوتھا گول ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.