ETV Bharat / sports

عالمی کپ: نشانے بازی میں بھارت کی برتری برقرار - عالمی کپ

بھارت کا کوئی بھی نشانے بازمردوں کے دس میٹر ایئر رائفل کے فائنل مقابلہ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا اس کے باوجود بھارت آئی ایس ایس ایف عالمی کپ کے تمغوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

نشانے بازی عالمی کپ میں بھارت کی برتری برقرار
author img

By

Published : May 29, 2019, 10:05 AM IST

گزشتہ روز صرف دس میٹر ایئر رائفل مقابلے ہی ہوا جس کا طلائی تمغہ جمہوریہ چیک کے فلپ نپیج چال نے جیتا۔

نشانے بازی عالمی کپ میں بھارت کی برتری برقرار
نشانے بازی عالمی کپ میں بھارت کی برتری برقرار

بھارت کےدیپک کمار نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 628.3 پوائنٹس بنائے لیکن یہ فائنل میں پہنچے آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنانے کے لیے کافی نہیں تھا اور وہ 19 ویں نمبر پر رہے۔

دیپک ایک وقت دوسرے مقام پر تھے لیکن آخر کے 20 شاٹس میں خراب کارکردگی کی وجہ سے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

جبکہ دیويانش سنگھ پوار اور روی کمار نے بالترتیب 627.6 اور 621.4 پوائنٹس حاصل کئے اور بالترتیب 31 ویں اور 86 ویں نمبر پر رہے۔

مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ارپت گوئل 291 کے اسکور کے ساتھ 13 ویں، آدرش سنگھ 285 پوائنٹس لے کر 37 ویں اور انیش 280 پوائنٹس بنا کر 59 ویں مقام پر ہیں۔

خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں این گائتری نے ابھی تک 1173 پوائنٹس بنائے ہیں اور وہ 11 ویں مقام پر ہیں۔ جبکہ سندیدھی چوہان نے 1171 اور کاجل سینی نے 1167 کا اسکور بنایا ہے اور وہ بالترتیب 18 ویں اور 26 ویں مقام پر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.