ETV Bharat / sports

Sultan Johor Cup 2022 بھارت نے تیسری بار سلطان جوہر کپ کا خطاب جیتا - بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ہاکی ٹیم

بھارت نے سلطان جوہر کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ میں 4۔5 سے شکست دے دی۔ India vs Australia Hockey Team

بھارت نے تیسری بار سلطان جوہر کپ کا خطاب جیتا

author img

By

Published : Oct 30, 2022, 8:04 AM IST

کوالالمپور: بھارت نے ہفتہ کے روز سلطان جوہر کپ 2022 کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کو 1-1 (شوٹ آؤٹ میں 5-4) سے شکست دے کر تیسری بار خطاب جیت لیا۔ فائنل میچ سے قبل آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آٹھ میچ جیتے تھے جب کہ بھارت نے صرف پانچ میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن بھارتی نوجوانوں نے فائنل میں حریف ٹیم کو آخر تک چیلنج کیا اور میچ میں فتح حاصل کر کے دم لیا۔ India won Sultan Johor Cup title

سدیپ چیراماکو نے 14ویں منٹ میں گول کرکے بھارت کو ابتدائی برتری دلائی، حالانکہ دوسرے کوارٹر میں جیک ہالینڈ کے گول سے آسٹریلیا برابری پر آگیا۔ پہلا ہاف 1-1 گول پر ختم ہونے کے بعد دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھر پور کوشش کی لیکن کوئی گیند جال تک نہ پہنچ سکی۔ مقررہ وقت میں میچ برابری پر ختم ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ پر چلا گیا جہاں ہندوستان نے 5-4 سے کامیابی حاصل کی۔ شوٹ آؤٹ میں وشنوکانت سنگھ، کپتان اتم سنگھ (2)، انکت پال اور سدیپ نے ہندوستان کی طرف سے گول کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے صرف لیام ہارٹ، بروکس جوشوا، فوسٹر بروڈی اور برنز کوپر گول کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: India Beat Japan سلطان جوہر کپ میں ہندوستان نے جاپان کو 5-1 سے ہرا یا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.