ETV Bharat / sports

SAFF U17 Championship سیف چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ بھوٹان سے آج

سیف چیمپئن شپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں بھارتی انڈر 17 مردوں کی فٹ بال ٹیم پیر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ دوپہر 3:30 بجے کولمبو کے ریس کورس انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ India vs Bhutan in SAFF Championship

سیف چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ بھوٹان سے آج

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 11:16 AM IST

کولمبو: بھارتی انڈر 17 مردوں کی فٹ بال ٹیم کولمبو کے ریس کورس انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پیر کو بھوٹان کے خلاف اپنے سیف چیمپئن شپ 2022 مہم کا آغاز کرے گی۔ بھارت کے ہیڈ کوچ ببیانو فرنانڈیس نے میچ سے قبل موقع پر میچ میں جیت کے ساتھ شروعات کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہندوستان کے حریفوں کے لئے بہت احترام کامظاہرہ کیا۔ India vs Bhutan Mens Football Team

فرنانڈیس نے میچ سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، 'بھوٹان ایک اچھی ٹیم ہے اور ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے پچھلے بیچوں میں ان کے خلاف کچھ اچھے لمحات گزارے ہیں، لیکن یہ بالکل نیا بیچ ہے اور ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ اس لیے ہم کل اپنا بہترین پیش کرنا چاہیں گے اور جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔"

اس عمر کے گروپ (پہلے ​​انڈر 16) کے ہیڈکوچ ببیانو نے 2018 اور2020 میں ایف سی انڈر-16 چیمپئن شپ (اب ایف سی انڈر-17 ایشیائی کپ) کے لئے اپنی ٹیموں کو کوالیفائی کرنے میں مدد کی ہے۔ اگرچہ ہندوستانی نوجوان 2018 میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنا کر انڈر 17 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے ایک قدم قریب پہنچ گئے تھے، یہ موجودہ بیچ کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔

فرنانڈیس نے کہا، "ہم ہمیشہ کی طرح چیمپیئن شپ جیتنے کی امید کے ساتھ یہاں ہیں، حالانکہ ہم بالکل نئے کھلاڑیوں کے ساتھ آئے ہیں۔ پچھلے دو سال سب کے لیے مشکل رہے ہیں، کیونکہ ہمیں وبا کی وجہ سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں مل سکا۔ "

یہ بھی پڑھیں: SAFF Women's Championship خواتین کی ٹیم سیف چیمپئن شپ کے لیے کھٹمنڈو روانہ

بھارت کو گروپ بی میں بھوٹان اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 5 ستمبر بروز پیر بھارت وقت کے مطابق دوپہر3:30 بجے ریس کورس انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھوٹان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ میچ الیون اسپورٹس پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.