نئی دہلی: بھارت کی سینئر خواتین ہینڈ بال ٹیم نے 19ویں ایشین خواتین ہینڈ بال چیمپئن شپ میں اتوار کو کھیلے گئے اپنے تیسرے لیگ میچ میں ازبکستان کو 22۔28 سے شکست دے دی۔ 24 نومبر سے 4 دسمبر تک جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے ازبکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وقفہ پر 13-7 کی برتری حاصل کی۔ بھارت کی مینکا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کے خلاف سب سے زیادہ آٹھ گول کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس کے علاوہ بھاونا نے سات گول کئے ۔ سونیکا، پرینکا اور پرینکا ٹھاکر نے تین تین جبکہ شالنی ٹھاکر نے تین گول کیے۔ ندھی شرما اور سشما کو ایک ایک گول کرنے میں کامیابی ملی۔ میچ میں کئی بہترین دفاع کنے والی نینا شیل کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ India beat Uzbekistan in Asian Handball Match
وہیں دوسری جانب ازبکستان خواتین ہینڈ بال کی ٹیم کی جانب سے مدینہ خدویا کولوا نے پانچ، رخسانہ روجیوا، دنزووا، کاروس اوبیدجونوا ووسالجنووا نے تین تین گول کئے۔ ہینڈ بال ایسوسی ایشن انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر آنندیشور پانڈے نے کہا کہ ہندوستان چیمپئن شپ میں اپنا آخری پول میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ اس میچ میں فتح کی بنیاد پر ہندوستان کے پاس ورلڈ سینئر ویمنس ہینڈ بال چمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Asian Handball Championship بھارتی خواتین کی ٹیم ایشین ہینڈ بال چمپئن شپ کے لیے کوریا روانہ
یو این آئی