ETV Bharat / sports

SAFF Championship 2023 سیف چیمپئن شپ میں بھارت نے نیپال کو شکست دی

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 9:55 AM IST

کپتان سنیل چھتری اور مہیش سنگھ کے گول کی بدولت بھارت نے نیپال کو اپنے دوسرے گروپ میچ میں 2-0 سے شکست دے کر ہفتہ کو یہاں سیف فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ India vs Nepal Football Match

سیف چیمپئن شپ میں بھارت نے نیپال کو شکست دی

بنگلورو: بھارتی مرد فٹ بال ٹیم نے ہفتہ کو نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں 2-0 سے شکست دے کر سیف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ شری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کپتان سنیل چھتری (61ویں منٹ) اور مہیش سنگھ (70ویں منٹ) نے گول داغے۔ گرپریت سندھو نے پہلے ہاف میں نیپال کی واحد بامعنی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کلین شیٹ رکھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت سیف چیمپئن شپ کے گروپ اے ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ان کا اگلا مقابلہ منگل کو ٹیبل ٹاپرز کویت سے ہوگا، جو خصوصی دعوت پر چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Saff Cup 2023 کویت نے پاکستان کو 4-0 سے ہرایا

نیپال نے پہلے ہاف میں مضبوط دفاع اور تیز جوابی حملوں کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی۔ ہندوستان کو 21 ویں منٹ میں پہلا اچھا موقع ملا، لیکن سحل کا ہیڈر گول پوسٹ سے باہر چلا گیا۔ بھارت نے ٹورنامنٹ میں اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی جس میں چھیتری نے ہیٹ ٹرک کی۔ چھیتری (139 میچوں میں 91 گول) ایران کے علی دائی (148 میچوں میں 109 گول) کے بعد ایشیائی فٹبالرز میں دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ وہ دنیا کے فعال فٹبالرز میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں گزشتہ روز ایک اور میچ میں کویت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ کویت کے لیے فنینی (17ویں، 45+1 منٹ) نے دو گول داغے۔ حسن العنیزی (10ویں منٹ) اور عید ناصر الراشدی (69ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.