ETV Bharat / sports

SAFF U-17 Women's Championship بھارت نے بھوٹان کو نو صفر سے شکست دی

سیف انڈر 17 خواتین فٹبال چمپئن شپ میں بھارت نے بھوٹان کو نو صفر سے شکست دے دی۔ بھارت کی جانب سے شیلجی شاجی نے پانچ گول کیے۔ بھارت کا اگلا مقابلہ 28 مارچ کو روس کے خلاف ہوگا۔ India beat Bhutan

بھارت نے بھوٹان کو نو صفر سے شکست دی
بھارت نے بھوٹان کو نو صفر سے شکست دی
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:29 PM IST

ڈھاکہ: بھارتی خواتین کی انڈر 17 فٹ بال ٹیم نے اتوار کو شیلجی شاجی کی شاندار کارکردگی کی مدد سے سیف انڈر 17 خواتین چمپئن شپ میں بھوٹان کو نو صفر سے شکست دے دی۔ مصطفی کمال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) چیمپئن شپ میچ میں شیلجی نے (12ویں، 62ویں، 69ویں، 76ویں، 79ویں منٹ) نے بھارت کے لیے پانچ گول داغے۔ شیبانی (42ویں، 61ویں منٹ) نے دو گول کیے جبکہ مینکا (تیسرے منٹ) اور تھوبیسنا (56ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔ بھارتی لڑکیوں نے پچھلے میچ میں بنگلہ دیش سے ایک صفر کی شکست سے واپسی کی اور بھوٹان کو پہلے ہی منٹ سے دباؤ میں رکھا۔ دوسری جانب بھوٹان کی فارورڈ لائن بھارتی دفاع کے خلاف جدوجہد کرتی نظر آئی اور نتیجتاً اپنی ٹیم کا کھاتا کھولنے میں ناکام رہی۔

بھارت تین میچوں میں دو جیت کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے، جبکہ بھوٹان اپنے چاروں میچ ہارنے کے بعد ٹیبل میں سب سے نیچے پانچویں نمبر پر ہے۔ بھارتی خواتین کی انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا اگلا مقابلہ منگل کو روس کے خلاف ہوگا۔ بھارت کو جمعہ کو یہاں سیف انڈر 17 خواتین فٹ بال چمپئن شپ میں میزبان بنگلہ دیش سے ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ بنگلہ دیش کے لیے اکھیلا نے 73ویں منٹ میں گول کر بنگلہ دیش کو جیت دلائی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے نیپال کو چار ایک سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: SAFF Women's Championship بنگلہ دیش نے بھارت کو تین صفر سے شکست دی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.