ETV Bharat / sports

Junior Asia Cup Hockey جونیئر ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے - افتتاحی میچ میں چینی تائپے

عمان کے صلالہ میں مردوں کے جونیئر ایشیا کپ 2023 میں لگاتار دو جیت کے بعد بلند حوصلہ سے لبریز ہندوستانی جونیئر ٹیم گروپ مرحلے میں ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

جونیئر ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے

author img

By

Published : May 26, 2023, 8:19 PM IST

نئی دہلی:ہندوستانی لڑکوں نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا دلچسپ آغاز کیا۔ اپنے پول اے کے افتتاحی میچ میں چینی تائپے کے خلاف 18-0 کی زبردست جیت درج کرنے کے بعد، ہندوستان نے جمعرات کو ارجیت سنگھ ہنڈل، شاردا نند تیواری اور اتم سنگھ کے گول سے جاپان پر 3-1 سے جیت درج کی۔ اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ہندوستان اپنے روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔

میچ سے قبل، ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان اتم سنگھ نے کہا، "ہم نے ٹورنامنٹ کا آغاز مضبوط نوٹ پر کیا ہے اور پاکستان کے خلاف اسی ذہنیت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہماری پہلی دو جیت نے ہمیں وہ اعتماد دیا ہے جس کی ہمیں ضرورت تھی۔ پاکستان کے پاس بھی ایک مضبوط ٹیم ہے اور یہ ایک قریبی مقابلہ ہوگا۔

دریں اثنا، پاکستان بھی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جس نے چائنی تائپے کے خلاف اپنا پہلا گیم 15-1 سے جیتا اور پھر اپنے دوسرے گیم میں تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دی۔اتم سنگھ نے کہا، 'ہماری دفاعی لائن اچھی ہے لیکن پاکستان کے پاس اچھے حملہ آور کھلاڑی ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی ایسے ہی چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ان کو گول کرنے سے روک سکیں گے۔

دونوں ٹیمیں آخری بار 2015 کے مردوں کے جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوئیں، جس میں ہندوستان نے 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ انڈیا جونیئر مینز ہاکی ٹیم اور پاکستان جونیئر مینز ہاکی ٹیم 2011 سے اب تک سات بار آمنے سامنے ہو چکی ہے، جس میں ہندوستان نے پانچ بار اور پاکستان نے ایک بار جیتا ہے۔ ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Australia vs India Hockey Match بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا اے سے شکست کا سامنا

ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سی آر کمار نے کہا، “پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ہمیں پرسکون رہنا ہوگا اور اپنی طاقت کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم 27 مئی کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی اور 28 مئی کو اپنے آخری پول میچ میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.