ETV Bharat / sports

۔۔تو میں کھیل رتن ایوارڈ واپس کردوں گا

معروف باکسر اور اولمپک میڈل فاتح وجیندر سنگھ کسانوں کی حمایت میں سِنگھو بارڈ پہنچے اور خطاب کرتے ہوئے کھیل رتن ایوارڈ لوٹانے کی بات کہی۔

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 4:29 PM IST

vijendra singh
vijendra singh

اولمپک میں تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے باکسر وجیندر سنگھ بھی کسانوں کی حمایت میں آگے آئے اور سِنگھو بارڈر پر ان سے ملاقات کی۔

زرعی قوانین کی واپسی کے مطالبے پر دہلی۔ہریانہ بارڈر پر احتجاج کر رہے کسانوں کو وجیندر سنگھ کی بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وجیندر سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تو وہ اپنا راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ واپس کر دیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل بھی کسانوں کی حمایت میں پدم شری واپس کر چکے ہیں۔

سِنگھو بارڈر(دہلی،ہریانہ بارڈر) پر گزشتہ 11 دنوں سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین واپس لے۔

سریش رینا کرکٹ اکیڈمی کے لیے کھلاڑیوں کا ٹرائل شروع

اس معاملے میں حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین میٹنگز کے پانچ دور ہوچکے ہیں لیکن کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور کسانوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔

حکومت اور کسانوں کے مابین بات چیت کا چھٹا دور 9 دسمبر کو دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.