مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں رئیل کشمیر ایف سی اور راؤنڈ گلاس پنجاب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ریئل کشمیر ایف سی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پنجاب پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ کھیل کے 9 ویں منٹ پر میوسن رابررٹسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم ریئل کشمیر ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پہلے ہاف میں راؤنڈ گلاس پنجاب کی بھرپور کوشش کے باوجود اسکور برابر نہیں ہو سکا رئیل کشمیر ایف سی ایک صفر کی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی ریئل کشمیر ایف سی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا۔ کھیل کے 50 ویں منٹ پر شرچندر سنگھ نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو 0-2 سے آگے کر دیا برتری دگنی کرنے کے بعد بھی کشمیری کلب نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔
کھیل کے اختتام تک ریئل کشمیر ایف سی نے 0-2 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ 22-2021 سیزن کے ایک میچ میں جیت درج کی۔ رئیل کشمیر ایف سی کی پانچ میچوں میں یہ پہلی جیت ہے. اس جیت کی بدولت ریئل کشمیر ایف سی چھ میچوں نو پوائنٹ کی بدولت ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ راؤنڈ گلاس پنجاب (نو پوائنٹ ) کو شکست کی صورت میں خطابی دوڑ میں دھچکا پہنچا ہے۔ Real Kashmir FC First Win in I League