باسکٹ بال کے شائقین کے لیے یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ دنیا کے باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے کوبی برائنٹ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، وہ ایک ایسے کھلاڑی تھے جس کا مقابلہ مائیکل جارڈن سے کیا جاتا تھا۔
امریکہ کے کیلیفورنیا میں مشہور و معروف باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ اور انکی بیٹی گیانا ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
اس حادثے میں کوبی سمیت نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، بتایا جارہا ہے کہ یہ کوبی کا نجی ہیلی کاپٹر تھا، جب ہیلی کاپٹر کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا تو اسی وقت اس میں آگ لگی جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوگیا۔
کوبی برائنٹ نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں متعدد سنگ میل حاصل کیے، کوبی برائنٹ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے کھیلے اور 5 چیمپئن شپ اپنے نام کیے ہیں، 18 مرتبہ آل راؤنڈر نامزد کیا گیا، وہ 2016 میں این بی اے کے سب سے بڑے آل ٹائم اسکورر کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے، کوبی برائنٹ نے 2008 اور 2012 کے اولمپکس میں بھی امریکی ٹیم کے لیے 2 طلائی تمغے بھی حاصل کیا تھا۔
سنہ 2008 میں بلیک مامبا کے نام سے مشہور کوبی برائنٹ نے این بی اے میں موسٹ ویلوایبل پلیئر ایوارڈ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔
23 اگست 1978 کو پیدا ہوئے برائنٹ نے ہائی اسکول سے براہ راست این بی اے پہنچ گئے تھے۔ کس کی وجہ سے وہ 17 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے کم عمر این بی اے کھلاڑی بن گیا۔
انہوں نے سنہ 2008 اور 2012 میں یو ایس اے مین باسکٹ بال ٹیم کی جانب سے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ 22 جنوری 2006 کو برائنٹ نے ٹورنٹو کے خلاف 81 پوائنٹس اسکور کیے اور 122-104 سے جیت درج کی۔
سنہ 2016 میں اپنے کیریئر کے آخری میچ میں انہوں نے 50 شاٹس کھیل کر 60 پوائنٹس حاصل کیے جس کی وجہ سے لیکرز نے یوٹاہ جیس کو شکست دی تھی۔ برائنٹ نے اپنا این بی اے کیریئر 33،643 پوائنٹس کے ساتھ ختم کیا۔