ETV Bharat / sports

Exclusive from Birmingham: طلائی تمغہ جیتنا بہت ہی قیمتی لمحہ، جی ساتھیان - ٹیبل ٹینس میں بھارت کو گولڈ میڈل

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ جیتنے کے بعد جی ساتھیان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بہت بڑا لمحہ ہے۔ G Sathiyan clinch Gold at Commonwealth Games

Sathiyan Gnanasekaran reaction after winning gold
ٹیبل ٹینس کھلاڑی جی ساتھیان سے گفتگو
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:38 PM IST

Updated : Aug 3, 2022, 9:08 PM IST

برمنگھم: بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم نے سنگاپور کو 3-1 سے شکست دےکر کامن ویلتھ گیمز میں اپنا گولڈ میڈل برقرار رکھا۔ بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم نے سنگاپور کو 3-1 سے شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز میں اپنا گولڈ میڈل جیتا۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں ٹیبل ٹینس پلیئر جی ساتھیان نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنا ان کے کے لیے بہت ہی زیادہ قیمتی اور بڑا لمحہ ہے۔ ساتھیان نے کہا کہ اس جیت کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔ India Table Tennis Wins Gold at CWG

ٹیبل ٹینس کھلاڑی جی ساتھیان سے گفتگو

ساتھیان نے کہا 'آج کی جیت سے بے حد خوش ہوں۔ یہ بہت پیارا لمحہ تھا جب ہم اپنے ٹائٹل کا دفاع کر سکے۔ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑی جیت تھی۔ جی ساتھیان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خاص لمحات میں سے ایک ہے اور یقینی طور پر کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس کے لیے بہت خاص ہے۔ Indian Table Tennis Team Beat Singapore

عالمی درجہ بندی میں 35 ویں نمبر پر موجود جی ساتھیان نے پانگ کو 12-10، 7-11، 11-7 اور 11-4 سے شکست دے کر بھارت کو دوبارہ مقابلے میں لایا۔ اس کے بعد ہرمیت دیسائی نے تیسرے سنگلز میچ میں چیو کو 11-8، 11-5 اور 11-6 سے شکست دے کر بھارت کو میچ میں طلائی تمغہ دلایا۔ سال 2018 کی طرح اس بار بھی بھارتی ٹیم میں اچنتا شرتھ کمل، جی ساتھیان، ہرمیت دیسائی اور سنیل شیٹی تھے۔ پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی ٹیم نے فائنل میں بھی اچھی شروعات کی۔ بھارتی ٹیم پہلے ہی گروپ مرحلے میں سنگاپور کو 3-0 سے شکست دے چکی تھی لیکن فائنل میچ بالکل مختلف ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ سنہ 2002 میں ٹیبل ٹینس کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کرنے کے بعد سے ہی بھارت اس میں ایک مضبوط طاقت رہا ہے۔ ٹیبل ٹینس میں یہ بھارت کا ساتواں طلائی تمغہ ہے

Last Updated : Aug 3, 2022, 9:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.