ETV Bharat / sports

BWF Ranking پرنے نے کریئر کی سب سے اعلی رینکنگ حاصل کی

author img

By

Published : May 17, 2023, 8:15 AM IST

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، ایچ ایس پرنے پہلی بار دو مقام کی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ Indian Players in BWF Ranking

پرنئے نے کریئر کی سب سے اعلی رینکنگ حاصل کی

نئی دہلی: بھارتی شٹلر ایچ ایس پرنئے نے منگل کو اپنے کریئرکے سب سے اعلی مردانہ سنگل کی رینکنگ حاصل کر لی۔ عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کی طرف سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق، پرنئے دو قدم کی چھلانگ لگاکر پہلی بار ساتویں مقام پر آ گئے ہیں۔ کیرالہ کے 30 سالہ شٹلر ٹاپ 10 میں اکیلے بھارتی ہیں جب کہ لکشیہ سین اور کیدامبی شریکانت بالترتیب 22ویں اور 23ویں مقام پر ہیں۔ ترشا جالی اور گائیتری گوپی چند کی ڈبل جوڑی نے بھی 17ویں مقام سے 15ویں مقام تک چھلانگ لگاتے ہوئے اپنے کریئر کی سب سے اعلی رینکنگ حاصل کی۔ خواتین سنگل درجہ میں، پی وی سندھو ایک قدم آگے 11ویں مقام پر پہنچ گئی، جب کہ سائینا نہوال 36ویں مقام پر برقرار ہیں۔ ساتوک سائی راج رنکاریڈی اور چراغ شیٹی کی ڈبل جوڑی دو قدم نیچے اتر کر ساتویں مقام پر پہنچ گئی۔

پرنئے کے 17 ٹورنامنٹس میں 66,147 پوائنٹس ہیں اور وہ بہترین رینک والے بھارتی سنگلز کھلاڑی ہیں۔ بی ڈبلیو ایف نے یہ نتیجہ سدیرمن کپ میں ملیشیا کے ہاتھوں بھارتی جوڑی کی ہار کے بعد ظاہر کئے۔ بھارتی ٹیم گروپ سی کے پہلے میچ میں چینی تائپے (1-4) سے اور دوسرے میچ میں ملیشیا (5-0)سے ہارکر سدیرمن کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارت کا تیسرا اور آخری مقابلہ بدھ کو آسٹریلیا سے ہوگا۔ ملائیشیا کو ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے سے روکنے کی ذمہ داری پی وی سندھو پر تھی۔ وہ خواتین کے سنگلز میچ کے پہلے گیم میں گوہ جن وی کے ہاتھوں 21-14 سے ہار گئیں، لیکن ملائیشیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو گیمز 21-10، 22-20 سے جیتے۔

یہ بھی پڑھیں: Sudirman Cup 2023 سدیرمن کپ میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.