ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 ارجنٹائن نے جنوبی افریقہ کو شکست دی

اوڈیشہ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے چوتھے کوارٹر میں گول کی کئی کوششیں کیں لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر نے دباؤ کو جھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی ایک گول سے فتح دلائی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 4:56 PM IST

بھونیشور: ارجنٹینا نے جمعہ کو اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 1-0 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پول-اے کے میچ میں میکو کیسیلا نے تیسرے کوارٹر میں فاتح ٹیم کی جانب سے گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ ارجنٹائن نے تین پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ اپنے پول میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

گزشتہ ورلڈ کپ میں ساتویں نمبر پر رہنے والی ارجنٹینا نے یہاں اپنی مہم کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی منٹوں میں جنوبی افریقہ کے گول پر حملہ کیا۔ تاہم جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور گیند پر قبضہ جما لیا۔ اس کے بعد سینزویزل نیوبین گیند کے ساتھ ارجنٹائن کے ڈی میں بھاگے لیکن ان کے دفاع نے گیند کو باہر دھکیل دیا۔

ارجنٹائن نے میچ کے دوسرے کوارٹر میں دو پنالٹی حاصل کیں، حالانکہ اسے برتری حاصل کرنے کے لیے تیسرے کوارٹر تک انتظار کرنا پڑا۔ ابتدائی 30 منٹ میں کوئی بریک تھرو نہ ملنے کے باوجود ارجنٹائن نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹوں پر حملے جاری رکھے۔ انہیں فائدہ اس وقت ملا جب لوکاس ٹوسکانی کے پاس پر کاسیلا نے گول کیپر کو دھوکہ دیتے ہوئے گیند نیٹ میں پہنچا دیا۔ جنوبی افریقہ نے چوتھے کوارٹر میں گول کی کئی کوششیں کیں لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر نے دباؤ کو جھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی ایک گول سے فتح کو یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 چوتھی بار ہاکی عالمی کپ کی میزبانی کرے گا بھارت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.