ETV Bharat / sports

Pakistan Hockey Team پاکستان عمان کو شکست دیکر فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 8:16 PM IST

پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی، قومی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔

پاکستان عمان کو شکست دیکر فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

عمان:پاکستان نے سیمی فائنل میں عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی، قومی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی ٖفائنل میں پاکستان نے عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، جس پر صدر و سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔کپتان پاکستان رانا عبدالوحید 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن وسیم فیروز بطور ہیڈ کوچ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:National Sports Day At AMU علی گڑھ، نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقعے پر ویمنس کالج میں کھیلوں کے مقابلے

دوسری طرف ہندوستان نے ہفتہ کو محمد رحیل کی بدولت ایشیائی مردوں کے ہاکی 5ایس ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 10-4 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔رحیل (9ویں، 16ویں، 24ویں، 28ویں منٹ) نے اس اہم میچ میں ہندوستان کے لئے چار گول کئے۔ ہندستان کی جیت میں منیندر سنگھ (دوسرے منٹ)، پون راج بھر نے (13ویں منٹ)، سکھوندر (21ویں منٹ)، مندیپ مور (22ویں منٹ)، جوگراج سنگھ (23ویں منٹ) اور گرجوت سنگھ (29ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.