ETV Bharat / sports

Hockey world cup 2023 ملائیشیا نے چلی کو تین دو سے شکست دی

ملائیشیا نے چلی کو تین دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھی ہے۔ Malaysia beat Chile 3-2 in Group C match

Hockey: Malaysia beat Chile 3-2 in Group C match
ملائیشیا نے چلی کو تین دو سے شکست دی
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 5:37 PM IST

Updated : Jan 16, 2023, 6:09 PM IST

راؤرکیلا: ملائیشیا نے پیر کے روز ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول سی کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں چلی کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کی جانب سے واحد گول رضی الرحیم (26ویں منٹ) نے کیے، جب کہ جوآن اموروسو (20ویں منٹ) اور مارٹن روڈریگز (29ویں منٹ) نے گول کرکے چلی کو 2-1 کی برتری دلادی۔ ملائیشیا نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اشرف ہمسانی (41ویں) اور نورسیافک سمنتری (42ویں) کے گول کی بدولت میچ 3-2 سے جیت لیا۔

ملائیشیا کی ٹیم دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ پول سی میں تیسرے نمبر پر ہے اور اس نے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں ہے۔ چلی اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت کی تلاش میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا، حالانکہ چلی نے پہلے کوارٹر میں مزید مواقع پیدا کیے تھے۔ ملائیشیا کی جانب سے پہلی کوشش فرحان نے کی جو گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گئی۔ کچھ ہی لمحوں بعد ملائیشیا کے فارورڈ کھلاڑی نے چلی کے گول کیپر ایڈرین ہینریکیز کو چکمہ دیا، لیکن ان کے پیچھے کھڑے ویسینٹ گونی نے گیند کو جال تک نہیں پہنچنے دیا۔

چلی نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل پنالٹی حاصل کی جس پرفرانکو بیکرا ملائیشیا کے دفاع کو توڑ نہیں سکے۔ اگلے ہی منٹ میں رائمنڈو ویلنزوئلا کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن وہ ہدف سے محروم رہے۔ ویلنزوئلا نے اپنی غلطی پرافسوس کیا اور پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ دوسرے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں اموروسو نے گول کر کے چلی کو آخری برتری دلا دی۔ چلی نے کوارٹر میں میچ کا اپنا دوسرا پنالٹی کارنر حاصل کیا، جسے اموروسو نے ملائیشیا کے گول کیپر کو بائیں جانب سے گول کر کے اسے 1-0 کر دیا۔

رحیم نے 26ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اسے 1-1 کر دیا، لیکن روڈریگز نے تین منٹ بعد ہی ایک فیلڈ گول کے ذریعے چلی کو برتری دلا دی۔ ملائیشیا نے 40ویں منٹ تک مجموعی طور پر نو پنالٹی کارنر ضائع کر دیے۔ چلی کے دفاع کو توڑنے کا واحد راستہ فیلڈ گول تھاجو انہیں 41ویں منٹ میں ہمسانی نے دیا۔ ملائیشیا کے ہاف میں کھڑے ہمسانی نے ہوا میں آتی گیند کرکٹ کی طرح 'اسکوپ' کی جسے گول کیپر ایڈرین ہنریکوز روک نہ سکے۔ اسکور 2-2 سے برابر ہونے پر ملائیشیا کا حملہ کام میں آیا اور اگلے ہی منٹ میں سمنتری نے گول کرکے انہیں برتری دلادی۔ چلی نے ایک بار پھر میچ کے اختتام سے سات منٹ قبل گیند کو نیٹ میں پہنچایا تاہم، ملائیشیا کے ریفرل کے بعد اس گول کو مسترد کر دیا گیا، اور ایشیائی ملک نے اپنی پہلی جیت حاصل کی۔
مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Jan 16, 2023, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.