ETV Bharat / sports

FIH Pro League: ہاکی انڈیا نے 20 رکنی مرد ہاکی ٹیم کا اعلان کیا - ایف آئی ایچ پرو لیگ

ہاکی انڈیا نے جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ اور فرانس کے خلاف ایف آئی ایچ پرو لیگ میچوں کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ Hockey India men names 20 member squad

FIH Pro League
FIH Pro League
author img

By

Published : Jan 28, 2022, 7:31 AM IST

ہاکی انڈیا نے جمعرات کے روز جنوبی افریقہ کے پوچیفسٹروم میں آئندہ 8 سے 13 فروری تک جنوبی افریقہ اور فرانس کے خلاف ایف آئی ایچ پرو لیگ FIH Pro League میچوں کے لیے 20 رکنی بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ FIH Pro League in South Africa

سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ میں منپریت سنگھ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہرمن پریت سنگھ نائب کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں نوجوان ڈریگ فلکر جگراج سنگھ اور فارورڈ ابھیشیک کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کریں گے۔ Two new players in Indian hockey team

ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے اعلان کردہ اسکواڈ کے بارے میں کہا 'آنے والے ایک بہت مصروف اور اہم سال کے ساتھ، بھارتی ٹیم عالمی سطح پر واپس آنے اور ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے تازہ ترین ایڈیشن میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہے۔' Coach Graham Reid on India Hockey Team

کوچ نے کہا 'ہم نے ایک تجربہ کار گروپ کو منتخب کرنے کی کوشش کی ہے جو نہ صرف ہمیں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے اس سیزن کو مثبت انداز میں شروع کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ ہم اس موقع کا استعمال دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرانے کے لئے بھی کررہے ہیں۔ جگراج سنگھ ایک بہترین ڈفینڈر مڈفیلڈر ہیں جبکہ ابھیشیک ایک مضبوط اور چوکس اسٹرائیکر ہیں۔'

بھارت کی 20 رکنی ٹیم: گول کیپر: پی آر سریجیش، کرشنا بہادر پاٹھک۔

ڈفینڈر: ہرمن پریت سنگھ (نائب کپتان)، امت روہیداس، سریندر کمار، ورون کمار، جرمن پریت سنگھ، جگراج سنگھ۔

مڈ فیلڈرز: منپریت سنگھ (کپتان)، نیل کانت شرما، ہاردک سنگھ، جسکرن سنگھ، شمشیر سنگھ، وویک ساگر پرساد۔

فارورڈز: مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، آکاش دیپ سنگھ، شیلانند لاکڑا، دلپریت سنگھ، ابھیشیک۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.