نئی دہلی: ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ، اسپین اور میزبان جرمنی سے ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 2023 ویمنز ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں کا حصہ ہو گا، جو 29 نومبر سے چلی کے شہر سینٹیاگو میں شروع ہو رہا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کی قیادت باصلاحیت ڈیفینڈر پریتی کریں گی جبکہ نائب کپتانی مڈفیلڈر رتوجا داداسو پسال کے ہاتھ میں ہوگی۔ گول کیپنگ کا شعبہ مادھوری کنڈو اور خوشبو کی باصلاحیت جوڑی سنبھالیں گے۔ دفاعی لائن کو پریتی، روپانی کماری، انجلی بروا، نیلم اور تھوناوجم نروپما دیوی سنبھالیں گی۔
مڈ فیلڈ میں روتوجا کے ساتھ منجو چورسیا، ساکشی رانا، سجتا کجر، بھومیکشا ساہو، جیوتی سنگھ، مہیما ٹیٹے اور حنا بانو جیسے متحرک کھلاڑیوں کی موجودگی نظر آئے گی۔ انو، دیپیکا سورینگ، سنیلیتا ٹوپو، کاجل سداشیو اتپاڈکر اور ممتاز خان فارورڈ لائن کو مین کریں گے۔
ہندوستانی خواتین کی جونیئر ٹیم کے کوچ تشار کھنڈکر نے کہاکہ "چار ملکی ٹورنامنٹ ہماری ٹیم کے لیے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت ثابت کرنے اور پریکٹس سیشنز سے ہمارے سیکھنے کو لاگو کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ ٹورنامنٹ ہماری حکمت عملی کو بہتر بنانے اور مضبوط مخالفین کے خلاف ہماری صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Indian Mens Hockey Team ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
یہ ایونٹ جونیئر ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گا اور بہتری کے شعبوں کو ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ قیمتی نمائش ہمارے کھیل کو بلند کرے گی اور ہمیں اعتماد کے ساتھ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گی۔
یواین آئی