ETV Bharat / sports

Sultan of Johor Cup 2022 سلطان جوہر کپ کے لیے بھارت کی ہاکی ٹیم کا اعلان - اتم سنگھ جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان

بھارت کے نوجوانوں کی کمان اتم سنگھ سنبھالیں گے۔ اتم سنگھ جونیئر ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں، جب کہ انہوں نے ایشیا کپ 2022 میں اپنی سینئر ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ Uttam Singh to lead Indian junior hockey team

Hockey India announce the squad for Sultan of Johor Cup 2022
سلطان جوہر کپ کے لیے بھارت کی ہاکی ٹیم کا اعلان
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 5:30 PM IST

نئی دہلی: ہاکی انڈیا نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ سلطان جوہر کپ 2022 کے لیے ہفتہ کو 18 رکنی بھارتی جونیئر مردوں کی ٹیم کا اعلان کیا۔ سلطان جوہر کپ 2019 کی رنر اپ بھارتی ٹیم 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، جاپان، جنوبی افریقہ، میزبان ملائیشیا اور دفاعی چیمپئن برطانیہ سے مقابلہ کرے گی۔ Hockey India announce the squad for Sultan of Johor Cup 2022

بھارت کے نوجوانوں کی کمان اتم سنگھ سنبھالیں گے۔ اتم سنگھ جونیئر ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں، جب کہ انہوں نے ایشیا کپ 2022 میں اپنی سینئر ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ بوبی سنگھ دھامی کو ٹیم کا نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

ڈفینڈر عامر علی، شردانند تیواری، روہت، امندیپ لاکڑا، سائیرل لوگن کے ساتھ گول کیپر موہت ایچ ایس اور انکت ملک کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ فارورڈ لائن کی ذمہ داری کپتان اتم سنگھ کے ساتھ انگت بیر سنگھ، اریجیت سنگھ ہنڈل، نائب کپتان بوبی سنگھ اور سدیپ چرما سنبھالیں گے۔

وبا کی وجہ سے دو برس کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بھارت 22 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ اس کے بعد بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ (23 اکتوبر)، جاپان (25 اکتوبر)، آسٹریلیا (26 اکتوبر) اور برطانیہ (28 اکتوبر) سے ہوگا، جبکہ فائنل 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم کے کوچ سی آر کمار نے ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں کہا کہ ہم ٹورنامنٹ کے لیے اچھی طرح سے تیار ہے۔ کھلاڑی کچھ عرصے سے قومی کوچنگ کیمپ میں ایک ساتھ ہیں اور کھیلنے کے لیے پر جوش ہیں۔ ہمارے پاس متوازن ٹیم ہے جس میں سے سات کھلاڑی 2021 جونیئر ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں اور کچھ کھلاڑی سینئر ٹیم میں بھی کھیل چکے ہیں۔

بھارتی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم:

موہت ایچ ایس، انکیت ملک، عامر علی، شردانند تیواری، روہت، امندیپ لاکڑا، سیرل لوگن، وشنوکانت سنگھ، راجندر سنگھ، انکت پال، پووانا سی بی، امندیپ، جانسن پورتھی، اتم سنگھ (کپتان)، انگد بیر سنگھ، اریجیت سنگھ ہندال ، بوبی سنگھ دھامی (نائب کپتان)، سدیپ چرمکو

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.