ETV Bharat / sports

Hina Malik بھارت کی حنا ملک نے انڈر 20 چیمپئن شپ میں پہلا طلائی تمغہ جیتا

بھارت کی حنا ملک نے اتوار کو یہاں ایشین انڈر-20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کے 400 میٹر مقابلے میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 7:13 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

یچیون (کوریا)، 4 جون: بھارت کی حنا ملک نے اتوار کو یہاں ایشین انڈر-20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کے 400 میٹر مقابلے میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ حناملک نے یہ اعزاز53.31 سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے حاصل کیا۔ دوسری طرف، بھرت پریت سنگھ نے مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں 55.66میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ ٹورنامنٹ میں بھارت کے لیے دوسرا طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے تیسری کوشش میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Ravi Kumar Dahiya Injured روی دہیا انجری کے باعث بشکیک رینکنگ سیریز سے باہر

اس سے قبل خواتین کی 5000 میٹر کی دوڑ میں انتماپال نے ایونٹ کا پہلا تمغہ بھارت کو دلایاتھا۔ انہوں نے 17 منٹ 17.11 سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے کانسی کا تمغہ جیتا۔ انتماکی ہم وطن بشریٰ خان گوری نے 18 منٹ میں 15.98 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ شیام ملن بند اور شکیل کیو پیر کو مردوں کے 800 میٹر کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ بند نے اپنی ہیٹ میں ایک منٹ 52.6 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شکیل نے ایک منٹ 51.58 سیکنڈ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ابینایا راجراجن نے 100 میٹر ہیٹ میں 11.91 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.