ETV Bharat / sports

Goa 37 National Games ہریانہ نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل کی نصف سنچری بنائی - ہریانہ کھلاڑیوں کا نیشنل گیمز میں دبدبہ

گوا میں جاری 37ویں نیشنل گیمز میں ہریانہ کے کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار ہے، اب تک ہریانہ کے کھلاڑیوں نے میڈل کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ ٹیم کوچ اور ذمہ داروں کے مطابق ابھی ہریانہ ٹیم مزید کچھ میڈل اپنے نام کرے گی۔

37 National Games
ہریانہ نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل کی نصف سنچری بنائی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 1:14 PM IST

چنڈی گڑھ: گوا میں جاری 37ویں نیشنل گیمز میں ہریانہ کے کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل کی نصف سنچری بناتے ہوئے اب تک ریاست کے لیے مجموعی طورپر 135 تمغے جیتے ہیں۔ ریاست کے کھلاڑیوں نے 50 طلائی، 35 چاندی اور 50 کانسہ کے تمغے جیتے ہیں۔ قومی کھیل ختم ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں اور ریاست کو مزید تمغے ملنے کی امید ہے۔ پیر کو ریاست کی سمن دیوی نے روئنگ سنگلز مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، جبکہ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کرن اور ہرویندر چیمہ نے ریاست کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتا۔

ریاست کی کبڈی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مردوں اور خواتین کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہیں۔ مردوں کی ٹیم نے اس ایونٹ میں گوا کو 56-38 کے فرق سے شکست دی۔ وہیں خواتین کی ٹیم نے جھارکھنڈ کو 43-15 کے بڑے فرق سے شکست دی۔ شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں انیش بھنوالا نے سلور میڈل اور آدرش سنگھ نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ پیر سے یوگا کے مقابلے بھی شروع ہو گئے۔ پہلے دن، ابھیشیک نے روایتی یوگا آسن مقابلے میں ریاست کو چاندی کا تمغہ دلایا۔

نیشنل گیمز میں ہریانہ اسپورٹس ٹیم کے انچارج اور ہریانہ اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی اور سابق وزیر تعاون منیش گروور نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے تین دنوں میں ہریانہ مزید تمغے جیت کر ٹیبل میں بہترین پوزیشن حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی نئی اسپورٹس پالیسی، کھلاڑیوں کی محنت، کوچوں اور عہدیداروں کی اجتماعی کوششوں کے نتیجہ میں آج ہریانہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

باکسنگ فیڈریشن کے رویندر پانو نے کہا کہ شیون، ابھیمنیو لورا، نوین، رنکو، منیشا، سویٹی بورا نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ریاست کو اس ایونٹ میں مزید تمغے ملیں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.