گریکو رومن میں ہریانہ نے 190 پوائنٹس کے ساتھ خطاب اپنے نام کیا جبکہ دہلی 181 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنجاب 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ خواتین کے زمرے میں ہریانہ 215 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مہاراشٹر 173 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اتر پردیش 119 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
فری اسٹائل میں ہریانہ 210 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، دہلی 170 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور مہاراشٹر 138 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اگلے مقابلے جونیئر قومی چیمپیئن شپ ہوگی جس کا انعقاد 4 سے 6 مارچ تک ہماچل پردیش کی منڈی میں ہوگا۔