ETV Bharat / sports

Junior National Boxing Championship چمپئن شپ کے دوسرے دن ہریانہ کے باکسر نے فاتحانہ آغاز کیا

جونیئر بوائز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں ہریانہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 7:58 PM IST

چمپئن شپ کے دوسرے دن ہریانہ کے باکسر نے فاتحانہ آغاز کیا

ایٹا نگر: ہریانہ کے نوجوان باکسر سکندر، یوگیش ڈھانڈا اور ونش نے جونیئر بوائز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنی اپنی مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) نے منگل کو ایک ریلیز میں کہا کہ سکندر (48 کلوگرام) نے دہلی کے ہرشیت گہلوت کو اور یوگیش (57 کلوگرام) نے کرناٹک کے آکاش وی کو 5-0 سے شکست دی۔ ونش (50 کلوگرام) کو راجستھان کے منیش گرجر کے خلاف جدوجہد کرنا پڑی، لیکن ہریانہ کے نوجوان باکسر نے 3-2 سے فتح حاصل کی۔

دریں اثنا، ایس ایس سی بی کے دیواش کٹارے نے 48 کلوگرام زمرے میں کیرالہ کے انجین انو تھامس کے خلاف آر ایس سی (ریفری اسٹاپیج) کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ دیواش شروع سے ہی اپنے حریف پر حاوی رہے، جس نے ریفری کو پہلے راؤنڈ میں مقابلہ روکنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Super League فاروق چودھری چنئین ایف سی میں شامل

پنجاب کے ایشویندر سنگھ (66 کلوگرام) اور ساحل جیٹھی (48 کلوگرام) نے بالترتیب چنڈی گڑھ کے مونٹیگ سنگھ اور بنگال کے سویام ملک پر 5-0 سے جیت درج کی۔ دونوں باکسرز نے اپنے مخالفین کو آسانی سے زیر کر لیا اور واپسی کا کوئی موقع دیئے بغیر جیت حاصل کی۔ جونیئر بوائز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں ہریانہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.