ETV Bharat / sports

Harmanpreet Singh دفاع کو بہتر بنانے کی ضرورت، ہرمن پریت

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2022-23 کے یورپ مرحلے میں ملے جلے نتائج کے بعد ہندوستانی مرد ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ڈفینس کوبہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

دفاع کو بہتر بنانے کی ضرورت: ہرمن پریت
دفاع کو بہتر بنانے کی ضرورت: ہرمن پریت
author img

By

Published : Jun 17, 2023, 8:07 PM IST

نئی دہلی:یورپ کے دورے پر ہندوستانی ٹیم کو بیلجیئم کے خلاف ایک جیت اور ایک ہار کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گریٹ برٹین سے ایک میچ ہارنے کے بعد اس نے اگلے میچ میں برطانیہ کو شکست دی تھی۔ ہرمن پریت کی ٹیم نے ارجنٹینا کے خلاف دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسے نیدرلینڈ کے خلاف دو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ کے لندن اور نیدرلینڈ کے آئنڈھوون میں ملے جلے تجربے پر ہرمن پریت نے کہا کہ مجموعی طور پر ہمارا دورہ اچھا رہا۔ غیر ملکی سرزمین پر بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے اور میرے مطابق ہم توقعات پر پورا اترے۔

انہوں نے کہا، ’’یورپ میں ہونے والے میچوں سے بہت سی چیزیں ملیں۔ ہم نے ٹچ لائن کے قریب سے بہت گول ہونے دئے۔ اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ڈی میں اپنے بنائے ہوئے مواقع کا بھی استعمال کرنا ہوگا۔ سرفہرست یورپی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ اچھا تجربہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔ اب ہم ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں ٹاپ ایشین ٹیموں کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ہندوستانی ٹیم نے نو تعینات کوچ کریگ فلٹن کی قیادت میں پہلی بار کھیلتے ہوئے اپنی پرو لیگ مہم کا اختتام 16 میچوں میں 30 پوائنٹس کے ساتھ کیا۔ ٹیم فی الحال وقفے پر ہے اور تربیتی کیمپ دوبارہ شروع ہونے پر ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 کی تیاری کرے گی۔

ہرمن پریت نے کوچ فلٹن کے بارے میں کہا، "کریگ ٹیم میں بہت مثبتیت لاتے ہیں۔ وہ اپنے خیالات اور توقعات کے بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ہمیں بطور ٹیم کیسے کھیلنا چاہیے۔ ان میچوں میں ہمارے کھیل میں ایک نظم و ضبط کے ڈھانچے کو نافذ کرنے پر زیادہ توجہ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:AFC U17 Asian Cup بھارت ویتنام کے خلاف جیت کے ارادے سے اترے گا

فی الحال ہرمن پریت بیٹی کی پیدائش کے بعد اس مختصر وقفے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "10 جون کو میری بیٹی کی پیدائش سے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ میں اس نئی ذمہ داری سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور اس کے ساتھ وقت گزار کر اس وقفے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا رہا ہوں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.