ETV Bharat / sports

Player of the Month Award ہرمن پریت پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 8:56 PM IST

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ستمبر کے مہینے کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ Player of the Month Award

ہرمن پریت پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں

ہرمن پریت یہ اعزاز جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنی ہم وطن اوپنر اسمرتی مندھانا اور بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ کو شکست دے کر حاصل کیا۔ Player of the Month Award

ایوارڈ حاصل کرنے پر ہرمن پریت نے کہا، "ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا بہت اچھا تھا، اور اسے جیتنا ایک شاندار احساس ہے۔ اسمرتی اور نگار کے ساتھ نامزد ہونے کے بعد فاتح بننا ایک شاندار تجربہ ہے۔"

ہرمن پریت کی کپتانی میں ہندوستان نے انگلینڈ میں 23 سال بعد ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو 3-0 سے کلین سویپ کرکے سیریز جیتی۔ ہرمن پریت نے دوسرے میچ میں 111 گیندوں پر 143 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ہندوستان کو سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے میں مدد کی۔

ہرمن پریت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر بڑا فخر محسوس کیا ہے اور انگلینڈ میں تاریخی ون ڈے سیریز جیتنا میرے کیریئر کا تاریخی لمحہ ہوگا۔

ہرمن پریت انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں 221 کی اوسط اور 103.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 221 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.