ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 ہاردک سنگھ ورلڈ کپ سے باہر - ہاردک سنگھ ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر

ہاردک سنگھ 15 جنوری کو انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں آرام دیا گیا تھا، لیکن مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے سبب وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 3:44 PM IST

بھونیشور: نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ہونے والے انتہائی اہم کراس اوور میچ سے پہلے بھارت کے مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے ہاکی انڈیا نے کہا کہ ہاردک کی جگہ اضافی کھلاڑی راج کمار پال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ہاردک 15 جنوری کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ہاردک کو ویلز کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا، لیکن مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے اس فیصلے پر کہا، 'ورلڈ کپ میچوں کے لیے ہاردک سنگھ کو بھارتی ٹیم میں بدلنے کا مشکل فیصلہ راتوں رات کرنا پڑا۔ اگرچہ چوٹ اتنی سنگین نہیں تھی جیسا کہ ہم نے شروع میں سوچا تھا، وقت ہمارے ساتھ نہیں تھا۔ بحالی کے عمل اور فنکشنل اینڈ آن فیلڈ تشخیص کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم ہاردک کی جگہ راج کمار پال کو ٹیم میں شامل کریں گے۔'

انہوں نے کہا، 'یہ دیکھتے ہوئے کہ ہاردک نے پہلے دو میچوں میں ہمارے لئے کتنا اچھا پرفام کیا، یہ تھوڑا مایوس کن ہے لیکن ہم ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں کے لئے راج کمار کے ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات سے پرجوش ہیں۔ پول ڈی میں دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد بھارت کوایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اتوار کو کراس اوور میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت درج کرنی ہوگی۔ یہ میچ اتوار کی شام 7 بجے سے بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے کوریا کو شکست دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.