ETV Bharat / sports

Tokyo 2020 Paralympic: ہیمسٹرنگ انجری نے پیرالمپک میڈل سے محروم کردیا - پیرا ایتھلیٹ سمرن شرما

ٹوکیو پیرالمپک کھلاڑیوں کے لیے قومی دارالحکومت دہلی میں منعقد اعزازی تقریب میں اسٹار خاتون اسپرنٹر سمرن شرما نے کہا کہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے وہ ٹوکیو پیرالمپک میں میڈل سے محروم رہ گئیں۔ سمرن نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اسٹار خاتون اسپرنٹر سمرن شرما
اسٹار خاتون اسپرنٹر سمرن شرما
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 3:36 PM IST

اعزازی تقریب میں 22 سالہ پیرا ایتھلیٹ سمرن شرما پیرالمپک سے قبل مسلسل بائیں ٹانگ کے پٹھوں میں تناؤ کے مسئلے سے نبرد آزما تھیں۔ لگاتار ٹرائلز اور کوچنگ کے باعث مستقل علاج اور آرام سے قاصر رہیں پھر بھی ٹوکیو پیرالمپک میں 100 میٹر ریس میں اپنا 100 فیصد دینے کی پوری کوشش کی حالانکہ ڈاکٹر نے انہیں تھیراپی کا مشورہ دیا تھا۔

اسٹار خاتون اسپرنٹر سمرن شرما

ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انہیں ایک ماہ آرام کرنے کی بھی ضرورت تھی لیکن انہوں نے ٹریننگ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ مسلسل پریکٹس کرتی رہیں۔

سمرن شرما نے کہا کہ وہ دو مرتبہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوئیں اور اس دوران چلنے سے بھی قاصر تھیں لیکن ان کے کوچ اور شوہر حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

سمرن نے مزید کہا کہ پیرالپمک میں ہیمسٹرنگ انجری پھر سے اُبھر آئی اور ایسا لگا کہ دوڑ پوری نہیں کرسکیں گی لیکن وہ درد اور تکلیف میں بھی دوڑ پوری کرتے ہوئے سیزن کی بہترین کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب رہیں اور پانچویں پوزیشن پر اختتام کیا اور اس طرض وہ میڈل سے محروم رہ گئیں۔

تاہم سمرن نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ پیرس پیرالمپکس میں ضرور اس کی بھرپائی کرکے بھارت کو میڈل دلائیں گی۔

سمرن شرما کے شوہر گجندر سنگھ ہی سمرن کے کوچ، گائیڈ اور رول ماڈل ہیں۔ سمرن نے بتایا کہ ان کے شوہر خود میراتھن رنر تھے لیکن سمرن کا خواب پورا کرنے کے لیے انہوں نے میراتھن ترک کردی۔

سمرن نے بتایا کہ تمغے کے لیے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا بلکہ وہ پیرالمپک گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے عزم کے ساتھ ٹوکیو پہنچی تھی لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سمرن شرما چندی گڑھ میں منعقد نیشنل 100 میٹر دوڑ میں دو طلائی تمغے جیت چکی ہیں۔ 2019 میں چین میں منعقد عالمی گراں پری چمپیئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.