ETV Bharat / sports

UP Warriors Beat Gujarat Giants: میک گراتھ اور ہیرس کی نصف سنچری سے واریئرز فتحیاب - ویمنز پریمیئر لیگ

جائنٹس کو ابتدائی جھٹکوں کے بعد ہیملتا اور گارڈنر نے چوتھے وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

واریئرز  فتحیاب
واریئرز فتحیاب
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 8:59 PM IST

ممبئی: گریس ہیرس (41 گیندوں، 72 رن) اور ٹاہلیا میک گرا (38 گیندوں، 57 رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت یوپی واریئرز نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں پیر کو گجرات جائنٹس کو تین وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کرو یا مرو کے مقابلے میں، جائنٹس نے دیلان ہیملتا (57) اور ایشلے گارڈنر (60) کی نصف سنچریوں کی مدد سے 178 رنز بنائے۔ واریئرز نے 179 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں جائنٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

جائنٹس کو ابتدائی جھٹکوں کے بعد ہیملتا اور گارڈنر نے چوتھے وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ ہیملتا نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 57 رنز بنائے جبکہ گارڈنر نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 60 رنز بنا کر جائنٹس کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وارئیرز نے تین وکٹ بھی گنوا دیئے لیکن ہیرس-میک گرا کی جوڑی ایک بار پھر ٹیم کو بچانے کے لیے آگے آئی اور چوتھے وکٹ کے لیے 78 رنز جوڑے۔ واریئرز نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ان دونوں بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے، حالانکہ انہیں جیت کے لیے آخری اوور میں سات رنز درکار تھے۔ سوفی ایکلسٹن (19 ناٹ آؤٹ) نے پہلی چار گیندوں پر پانچ رنز بنائے اور پانچویں گیند پر چوکا لگا کر واریئرز کو یادگار جیت دلائی۔

واریرز ڈبلیو پی ایل ٹیبل پر سات میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ جائنٹس نے آٹھ میچوں میں سے صرف دو جیت کے ساتھ اپنی مہم کا خاتمہ کیا، جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور (سات میچز، چار پوائنٹس) بھی اپنی شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.