کراچی: انگلینڈ نے جیک لیچ (140/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو پاکستان کو 304 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز بنالئے۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم (78) اور آغا سلمان (56) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔Pakistan vs England Karachi Test
بابر نے اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی (45) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت داری کی، جبکہ سعود شکیل (23) کے ساتھ 45 رنز جوڑے۔ بابر اچھی لے میں نظر آرہے تھے کیونکہ انہوں نے 123 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے لیکن ہیری بروک کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔Pakistan vs England Karachi Test
پاکستان کے چھ وکٹ پر 219 پر گرنے کے بعد سلمان نے نچلےآرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو 304 رنز تک پہنچا دیا۔ سلمان نے 93 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے دو جبکہ جو روٹ، اولی رابنسن اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل ابرار احمد نے زیک کرولی کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا جب کہ بین ڈکٹ اور اولی پوپ وکٹ پر موجود ہیں۔
یواین آئی۔