ETV Bharat / sports

Josh Butler on Win in Semi Final آئرلینڈ کی شکست کے بعد اچھی واپسی کی: بٹلر - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ہندوستان نے انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بٹلر اور ایلکس ہیلز کی اوپننگ جوڑی نے 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔Josh Butler on Win in Semi Final

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 10:24 PM IST

ایڈیلیڈ: انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان کے خلاف 10 وکٹوں کی زبردست جیت کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم نے سپر 12 میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست سے باہر نکلنے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔Josh Butler on Win in Semi Final

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کی بنیاد پر پانچ رنز سے شکست دے دی۔Josh Butler on Win in Semi Final

بٹلر نے کہاکہ ’’میرے خیال میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ہم نے جو صلاحیت دکھائی ہے وہ لاجواب ہے۔ ہم یہاں بہت پرجوش اور بہت اچھا محسوس کر کے آئے ہیں۔ ہمارے تمام کھلاڑیوں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔"

ہندوستان نے انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بٹلر اور ایلکس ہیلز کی اوپننگ جوڑی نے 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔ دونوں نے پاور پلے میں دھماکہ خیز بلے بازی کرتے ہوئے 63 رنز کا اضافہ کیا اور اس جارحانہ انداز کی بنیاد پر ہندوستانی گیند بازوں کے چتھڑے اڑادیئے۔

بٹلر نے کہاکہ ’’ہم تیز اور جارحانہ انداز میں آغاز کرنا چاہتے تھے۔ راشد نمبر 11 پر بلے بازی کرتے ہیں، یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ہماری بیٹنگ میں اتنی گہرائی ہے۔ ہیلز نے میدان کے طول و عرض کا اچھا استعمال کرکے اپنی فارم دکھائی۔"

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

بٹلر نے کہا کہ جیت کا جشن منانا اہم ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کرس جارڈن کی باؤلنگ کی تعریف کی اور کہا کہ جارڈن نے ہاردک پانڈیا جیسے عالمی معیار کے کھلاڑی کے خلاف ڈیتھ اووروں کے دباؤ میں اچھی باؤلنگ کی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.