ETV Bharat / sports

World Table Tennis Event بھارت گوا میں پہلی بار ورلڈ ٹیبل ٹینس ایونٹ کی میزبانی کرے گا

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 8:16 AM IST

گوا کے دارالحکومت پنجی ورلڈ ٹیبل ٹینس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب بھارت اس ٹرنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ World Table Tennis Event in Goa

بھارت گوا میں پہلی بار ورلڈ ٹیبل ٹینس ایونٹ کی میزبانی کرے گا

پنجی: پروفیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظم ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) نے بھارت کی پہلی عالمی ٹیبل ٹینس سیریز کی میزبانی گوا کی راجدھانی پنجی کو سونپ دی ہے۔ جمعرات کو یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی ٹی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر گوا 2023 کا انعقاد 27 فروری سے 5 مارچ تک گوا یونیورسٹی کے شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر گوا کے وزیر سیاحت روہن کھونٹے، ڈبلیو ٹی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر میٹ پاؤنڈ اور گوا اسپورٹس اتھارٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا ناگوینکر موجود تھیں۔ India to host World Table Tennis event

کھونٹے نے کہا، "گوا ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے اور مجھے اپنی ریاست میں ڈبلیو ٹی ٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کیونکہ وہ ڈبلیو ٹی ٹی کیلنڈر کے پہلے ایونٹ کے طور پر ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈرس گوا 2023 کا اعلان کررہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ گوا کو ہندوستان میں پہلی بار ڈبلیو ٹی ٹی ایونٹ کے میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ہم نے مختلف بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرکے خود کو کھیلوں کی ایک اعلیٰ ریاست کے طور پر قائم کیا ہے اور ہم ہندوستان کو کھیلوں کا ملک بنانے کے لیے کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے ایسا کرتے رہیں گے۔" ڈبلیو ٹی ٹی سیریز انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی آفیشل پروفیشنل ٹیبل ٹینس سیریز ہے، جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی پورے سال کے ٹورنامنٹس کے مختلف زمروں میں آمنے سامنے ہوتے ہیں۔ مجموعی طور پر 48 مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے اپنے سنگلز مقابلوں میں چھ اسٹار کنٹینڈر ایونٹس میں حصہ لیتے ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کا عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 30 میں ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: National Sports Awards 2022 Ceremony شرت کمل کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈرس گوا کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر میٹ پاؤنڈ نے کہا، "ڈبلیو ٹی ٹی ہندوستان میں پہلے ڈبلیو ٹی ٹی ایونٹ کی میزبانی کے لیے گوا آکر بہت خوش ہے۔ گوا میں ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈرس ہندوستانی عوام کے سامنے ٹیبل ٹینس کے ایک نئے برانڈ کی نمائش کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ہندوستان میں کئی ڈبلیو ٹی ٹی ایونٹس میں سے پہلا ہوگا۔ ہم اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت گوا، استوپ اینالیٹکس کے منتظمین اور ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے ساتھ ملک میں ٹیبل ٹینس کی ترقی کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔ دنیا کے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑی گوا آنا پسند کریں گے اور ہم مل کر تاریخ رقم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.