ETV Bharat / sports

پیشہ ور خاتون ڈاکٹر نے شوٹنگ میں ملک کا نام روشن کیا - نشانہ بازی

پیشہ ور ڈینٹسٹ حنا سدھو نے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی بھارت کو 25 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل دلاکر بھارت کا نام روشن کیا۔

پیشہ ور ڈینٹسٹ حنا سدھو
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 1:39 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:37 PM IST

سنہ 1989 میں پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں پئیدا ہونے والی 29 سالہ حنا سدھوو پیشے سے ڈینٹسٹ(دانتوں کی ڈاکٹر) ہیں، نشانہ بازی کا یہ شوق خاندانی ہے اور ان کے نام متعدد ریکارڈ بھی درج ہیں۔

حنا کو ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے اس کے علاوہ سنہ 2014 میں انہیں انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن ورلڈ رینکنگ میں نمبر 1 شوٹر کا رینک بھی دیا جاچکا ہے۔ اسی برس جہاں کامن ویلتھ گیمز میں 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں حنا نے سلور میڈل حاصل کیا وہیں 25 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے بھارتی کھلاڑی متوسط یا غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور کئی مرتبہ مالی بحران کے سبب کھیلوں میں توجہ دینے کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتے، اس کے برعکس حنا ایک ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے سنہ 2013 میں بیچلر آف ڈینٹل سرجری کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ان کے والد راج ویر سدھو، بھائی کرن بیر سنگھ بھی شوٹر رہ چکے ہیں۔ اسی لیے حنا کا ناطہ بھی بچپن سے ہی شوٹنگ سے رہا ہے۔ انہوں نے 12ویں کلاس سے ہی پسٹل شوٹنگ کی مشق شروع کردی تھی۔

حنا سنہ 2006 میں قومی جونیئر ٹیم میں شامل ہوئیں اور 2007 میں انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ اسکولی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ڈینسٹ سرجن کے طور پر سنہ 2013 میں ڈگری حاصل کی۔

حنا کی پیدائش سے قبل ان کے والد قومی سطح کے بہترین شوٹر رہ چکے ہیں۔ ان کے بعد ان کے بھائی نے بھی نشانہ بازی شروع کی۔ حنا نے محض 17 برس کی عمر میں بطور شوق پسٹل چلانا شروع کیا اور پھر آہستہ آہستہ اس شو ق کو بڑھاتی گئیں۔

انہیں ڈاکٹر بننے کا خواب تو بچپن سے ہی تھا جس کے لیے انہوں نے ڈینٹل سرجری میں گریجویشن کرنا شروع کیا لیکن تب تک انہوں نے شوٹنگ میں میڈل جیتنا شروع کردیا تھا۔ جس کے بعد حنا سدھو نے پھر نشانہ بازی پر ہی اپنی مکمل توجہ مرکو ز رکھی۔

سات فروری 2013 میں حنا سدھو ، رونق پنڈت سے ازدواج زندگی میں منسلک ہوگئیں۔ ان کے خاوند بھی ایک شوٹر ہی ہیں اور ان کے کوچ بھی ہیں۔

حنا نے نشانہ بازی کی شروعات سنہ 2006 سے کی۔ انہوں نے اس وقت قومی جونیئر اور سینئر ٹیم میں حصہ لیا تھا۔ وہ پٹیالہ کلب کی ممبر بھی ہیں۔ وہ کیرالہ میں دس میٹر شوٹنگ قومی چیمپئن شپ میں بھی سرفہرست رہ چکی ہیں۔

سنہ 2009 میں بیجنگ میں انہوں نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ اس کے اگلے برس سنہ 2010 میں چین میں منعقد ایشین گیمز میں حنا نے 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ ٹیم ایونٹ میں اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ سال 2010 میں کامن ویلتھ گیمز کے دوران حنا اور انو راج سنگھ نے ساتھ ملکر 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں خاتون ٹیم میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ اسی دوران حنا نے سنگل میچ میں سلور میڈل حاصل کیا ۔ انہیں سب سے پہلی کامیابی ایشیائی کھیل 2010 کے دوران ملی جس میں انہوں نے سلو ر میڈل جیتا تھا۔

سنہ 2012 میں لندن اولمپک مقابلوں کے دوران حنا بھارتی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ان کی ٹیم نے اس دوران بارہویں نمبر پر اپنا میچ ختم کیا تھا اس کے علاوہ وہ لندن اولمپک گیمز پر بنی فلم کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

سنہ 2013 میں جرمنی میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے دوران حنا نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اس کے علاوہ سنہ 2014 میں نیشنل شوٹنگ ٹرائلز میں حنا نے 0.1 پوائنٹ مارجن سے فتح حاصل کی تھی۔

سنہ 2016 میں ایک مرتبہ پھر حنا کو اولمپک کھیلوں میں خاتون 10 میٹر ایئر پسٹل اور 25 میٹر ایئر پسٹل ٹیم کا رکن بننے کا موقع ملا۔ سال 2017 میں کامن ویلتھ شوٹنگ چیمپئن شپ میں حنا نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

اگست 2014، میں حکومت ہند نے حنا سدھو کوشوٹنگ میں بہترین کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ سے نوازا ۔ حنا نے اپنے نام متعدد ایوارڈ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.