ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest سابق کرکٹر انیل کمبلے پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئے

author img

By

Published : May 31, 2023, 2:57 PM IST

پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس کے برتاؤ پر سابق کرکٹر انیل کمبلے نے مذمت کی ہے۔ انیل کمبلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بات چیت سے کچھ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ وہ اس مسئلے کے جلد حل کے منتظر ہیں۔' Anil Kumble support of wrestlers

سابق کرکٹر انیل کمبلے پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئے

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر انیل کمبلے نے مظاہرین پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس کے برتاؤ کی مذمت کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ وہ اس مسئلے کے جلد حل کے منتظر ہیں۔ کمبلے نے ٹویٹ کیا، "28 مئی کو ہمارے پہلوانوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ مناسب بات چیت سے کچھ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ جلد ازجلد حل کی امیدہے۔ قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت ملک کے کئی مشہور ریسلرز ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تقریباً ایک ماہ سے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے اتوار کو نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب کے دوران پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے اور مہیلا مہاپنچایت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلوان تاہم جنتر منتر روڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے اور پولیس نے تمام مظاہرین کو حراست میں لینے کے بعد احتجاجی مقام سے پہلوانوں کے خیمے اکھاڑ پھینکے۔ پہلوانوں کے ساتھ پولیس کے سلوک پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایتھلیٹس کمیشن کے رکن ابھینو بندرا، ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا، ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ مرلی سری شنکر بھی ٹویٹ کرچکے ہیں۔ بیجنگ اولمپک گولڈ میڈلسٹ شوٹر بندرا نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا، "کل رات سو نہیں سکا۔ اپنے ساتھی ہندوستانی پہلوانوں کے مظاہرے کی خوفناک تصویروں نے (مجھے) پریشان رکھا۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم تمام کھیلوں کی تنظیموں میں آزادانہ حفاظتی اقدامات متعارف کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest الیکشن نہیں ہوئے تو ریسلنگ فیڈریشن معطل ہو سکتا ہے، یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کا انتباہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.