ETV Bharat / sports

Amitabh Chaudhary No More بی سی سی آئی کے سابق عہدیدار امیتابھ چودھری کا انتقال - Amitabh Chaudhary no more

62 سالہ امیتابھ چودھری صبح اپنی رہائش گاہ پر جا رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں رانچی کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ Former BCCI Acting Secretary Amitabh Chaudhary No More

Former BCCI acting secretary Amitabh Chaudhary no more
بی سی سی آئی کے سابق عہدیدار امیتابھ چودھری کا انتقال
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 4:22 PM IST

رانچی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق عہدیدار امیتابھ چودھری کا منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 62 سالہ چودھری صبح اپنی رہائش گاہ پر جا رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا۔ چودھری کو اس کے بعد رانچی کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ Former BCCI Acting Secretary Amitabh Chaudhary No More

سابق انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر امیتابھ چودھری سنہ 2002 میں بی سی سی آئی کے رکن بنے تھے۔ انہوں نے سنہ 2005 میں اس وقت کے نائب وزیر اعلی سدیش مہتو کو شکست دے کر جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب بھی جیتا تھا۔ انہوں نے سنہ 2013 میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لیا اور بھارتی ٹیم (2005-09) کے مینیجر اور بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد سیاست میں شامل ہو گئے۔ تاہم وہ سیاست میں کامیاب نہیں ہوئے اور انہیں جے وی ایم کے ٹکٹ پر رانچی سے انتخاب لڑتے ہوئے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ مسٹر چودھری نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور حال ہی میں وہ اپنی ذمہ داریوں سے بری ہوئی تھے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.