امرتسر:ریاست پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ ہیرو 27 ویں سینئر نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 28 جون کو گرو نانک دیو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ منتظمین نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
امرتسر فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پردیپ کمار نے کہا کہ تمل ناڈو اور اڈیشہ نے پول-اے سے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ 14 جون سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے پول-بی سے ہریانہ اور ریلوے نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہریانہ کا مقابلہ اڈیشہ سے ہوگا اور ریلوے کا مقابلہ تمل ناڈو سے ہوگا۔ سیمی فائنل میچز 26 جون کو کھیلے جائیں گے اور جیتنے والی ٹیمیں فائنل میں 28 جون کو ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔فائنل کے بعد آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے انعامات تقسیم کریں گے۔
دوسری طرف لائیشیا کے کوالالمپور میں 5 سے 16 دسمبر کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) جونیئر مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ہندوستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے۔ ایف آئی ایچ نے ہفتہ کو اس کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Junior World Cup 2023 جونیئر ورلڈ کپ 2023 کے پول سی میں ہندوستان
ہندوستانی ٹیم پول سی میں کینیڈا، کوریا اور اسپین کے ساتھ ہے۔ ہندوستان کی مہم 5 دسمبر کو کوریا کے خلاف شروع ہوگی، جب کہ وہ 7 دسمبر کو اپنے دوسرے پول گیم میں اسپین سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان اپنا تیسرا اور آخری پول میچ 9 دسمبر کو کینیڈا سے کھیلے گا۔
یواین آئی