ETV Bharat / sports

ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں ہندوستان نے نیدرلینڈ کو 4-3 سے ہرایا - ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور

ہندوستان آج یہاں ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔India Defeats Netherlands In Quarterfinal

ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں ہندوستان نے نیدرلینڈ کو 4-3 سے ہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 7:12 PM IST

کوالالمپور:ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جارہے ایف آئی ایچ جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان نے آج یہاں ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ہندوستان نے پہلے ہاف میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ 14 دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔

نیدرلینڈ نے پہلے کوارٹر کے آغاز میں ٹیمو بوئرز نے پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں پیپزن وین ڈیر ہیجڈین نے 16ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر گول کیا۔ہندستان جوابی حملہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی اور اس میں کامیابی بھی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان انڈر19 نے نیپال کو دس وکٹوں سے ہرایا

ہندوستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں ارجیت سنگھ ہنڈل کی مدد سے آدتیہ لالیز نے 34ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے زبردست واپسی کی۔ اولیور ہارٹینسیس نے 44ویں، سوربھ آنند کشواہا نے 52 ویں اور اتم سنگھ نے 57 ویں منٹ میں فاتحانہ گول کیا۔میچ کا آخری کوارٹر میں ہندوستان نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.