ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 پرتگال سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل

پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو پری کواٹر فائنل میں شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب ہفتہ کواٹر فائنل میں پرتگال کا مقابلہ مراکش کے ساتھ ہوگا۔ FIFA World Cup 2022

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 5:38 PM IST

FIFA World Cup: Ronaldo-less Portugal crush Switzerland 6-1, to face Morocco next
پرتگال سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل

لوسیل: پرتگال نے گونکالو راموس کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سوئٹزرلینڈ کو سپر -16 کے میچ میں 6-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ راموس نے لوسیل اسٹیڈیم میں منگل کے میچ کے 17ویں، 51ویں اور 67ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔ اس کے علاوہ پرتگال کی جانب سے پیپے (33ویں منٹ)، رافیل گوریرو (55ویں منٹ) اور رافیل لیاؤ (90+2 منٹ) نے گول کیے۔ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے واحد گول مینول اکانجی (58ویں منٹ) نے کیا۔ Ronaldo-less Portugal crush Switzerland 6-1

ابتدائی الیون میں کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ لینے والے 21 سالہ راموس نے 17 ویں منٹ میں پرتگال کے لیے گول کا آغاز کیا اس سے قبل 40 سالہ پیپے نے ہیڈر سے اپنی برتری دگنی کر دی۔ اس کے ساتھ ہی پیپے ورلڈ کپ میں گول کرنے والے دوسرے سینئر ترین کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل راجر ملا نے سنہ 1994 کے ورلڈ کپ میں 42 برس کی عمر میں روس کے خلاف گول کیا تھا۔

میچ کے دوران سوئٹزرلینڈ کا دفاع تھکا ہوا نظر آیا، جب کہ پرتگال کی فارورڈ لائن نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ راموس نے ہاف ٹائم کے ٹھیک بعد ایک اور اضافہ کیا، جب کہ گیریرو کے گول نے اسکور کو 4-0 کر دیا۔ اکانجی نے 58 ویں منٹ میں گول کر کے سوئٹزرلینڈ کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن پرتگال کی فارورڈ لائن نے حملے جاری رکھے اور میچ 6-1 سے ختم کر دیا۔ پرتگال کی جیت کا مطلب ہے کہ ہفتہ کو کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.