ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 کیا کرسٹیانو رونالڈو آج کے میچ میں نظر نہیں آئیں گے - Ronaldo 50 or 50 to play against South Korea

پرتگال ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے، تاہم آخری میچ میں جیت پرتگال کو برازیل کا سامنے کرنے سے بچائے گی۔ وہیں جنوبی کوریا کے خلاف گروپ مرحلے کے آخری میچ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو آرام دیے جانے کی خبریں بھی سرخیوں میں ہے۔

FIFA World Cup: Ronaldo 50-50 to play against South Korea, says Portugal coach
کیا کرسٹیانو رونالڈو آج کے میچ میں نظر نہیں آئیں گے
author img

By

Published : Dec 2, 2022, 2:25 PM IST

الریان: پرتگال فٹبال ٹیم قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو جنوبی کوریا کے خلاف ہونے والے میچ آرام دیے جانے کی خبریں سرخیوں ہیں۔ پرتگال کے کوچ فرنانڈو سانتوس کے حوالے سے ایسی خبریں سامنے آرہی ہے۔ جمعرات کے روز دوحہ کے الریان میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ' ان کے خیال میں یہ 50-50 ہے۔' Ronaldo '50-50' to play against South Korea, says Portugal coach

بتادیں کہ پرتگال نے گروپ ایچ میں گھانا کو 3-2 اور پھر یوروگوئے کو 2-0 سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ پر پکی کرلی ہے۔ دوسری طرف جنوبی کوریا نے گھانا سے 3-2 سے ہارنے سے پہلے یوروگوئے کے ساتھ ڈرا کھیلا تھا۔ جنوبی کوریا کو اب ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرتگال کو ہر حال میں شکست دینی ہوگی مزید کہ یوروگوئے گھانا کے درمیان ہونے والے میچ میں یوروگوئے گھانا کو ہرائے یا میچ برابری پر ختم ہو تبھی جنوبی کوریا ناک آوٹ مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے۔'

سینٹوس نے کہاکہ پرتگال جیتنے کی پوری کوشش کرے گا، لیکن ساتھ ہی یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ آخری دو گیمز کے مقابلے اس میچن میں کچھ تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ سانتوس نے کہاکہ ہمارے کچھ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں اور اس سے تکلیف ہو سکتی ہے۔ ہمیں محتاط رہنا ہوگا'۔

سینٹوس نے کہاکہ جنوبی کوریا نے اپنے پہلے دو میچوں میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے باوجود بہت اچھا کھیلا اور اسے ہلکے سے نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وہ حملے میں تیز ہیں اور دفاع میں بہت منظم ہیں۔ ان کے خیال میں وہ ایک اچھی کوچنگ اور اچھی طرح سے تیار ٹیم ہے۔ انہیں اپنے کھلاڑیوں پر بھی بہت اعتماد ہے۔

اگر پرتگال گروپ ایچ میں سرفہرست رہتا ہے تو ان کا مقابلہ پری کواٹر فائنل میں برازیل سے نہیں ہوگا۔ سانتوس نے کہا کہ وہ اس وقت ناک آؤٹ میچ سے پریشان نہیں ہیں اور صرف اپنے کھلاڑیوں کو آنے والے میچوں کے لیے جسمانی طور پر تیار کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.