ETV Bharat / sports

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں کولمبیا نے برازیل کو شکست دی - فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ

لیورپول کے فارورڈ لوئس ڈیاز کے دوسرے ہاف میں کئے گئے دو گول کی مدد سے کولمبیا نے برازیل کو 2-1 سے شکست دے دی۔ کوالیفائنگ راونڈ میں برازیل کی یہ دوسری شکست ہے۔Colombia Defeats Brazil By 2-1

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں کولمبیا نے برازیل کو شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 5:22 PM IST

بارانکیلا: ایسٹاڈیو میٹروپولٹانو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے چوتھے منٹ میں گیبریل مارٹینیلی نے وینیسیئس جونیئر کے ساتھ مل کر برازیل کو برتری دلائی۔ہاف ٹائم کے بعد کولمبیا کے ڈیاز نے دو گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس میچ کے بعد کولمبیا کے پانچ میچوں میں نو پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے، وہ سر فہرست ارجنٹینا سے تین پوائنٹ پیچھے ہے۔برازیل اس کوالیفائر میں سات پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں فٹ بال شائقین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریڈیو بلغاریہ نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ہنگری کے خلاف قومی ٹیم کے ساتھ خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلے کو لے کر شائقین کا احتجاج شروع ہوا۔ مظاہرین بلغاریہ فٹ بال یونین کی قیادت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس کے روکنے پر احتجاج پرتشدد جھڑپ میں بدل گیا۔ شائقین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پولیس نے انہیں روکنے کے لیے کالی مرچ کے اسپرے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ فائنل، احمد آباد میں ہوٹلوں کے رومز ایک لاکھ روپے میں دستیاب

سنٹرل میڈیکل سنٹر کے سربراہ کٹیا سنگورسکا نے ریڈیو کے حوالے سے بتایا کہ جھڑپوں میں پولیس اہلکار اور مظاہرین دونوں زخمی ہوئے۔ انہوں نے 14 زخمیوں کا علاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے اور دس ایمبولینسوں کو احتجاجی مقام پر روانہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، دکانوں کی کھڑکیاں توڑ دیں اور ترک سفارت خانے پر پٹاخے اور پتھر پھینکے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.