ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 جرمنی اور اسپین کے مابین مقابلہ ڈرا پر ختم

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 9:45 AM IST

چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ جرمنی اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا گذشتہ میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ FIFA World Cup 2022

FIFA World Cup: Late goal helps Germany draw 1-1 with Spain
جرمنی اور اسپین کے مابین مقابلہ ڈرا پر ختم

قطر: چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ مقابلے میں اسپین کے ساتھ 1-1 سے ڈرا میچ کھیلا اور آخری 16 میں پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا ہے۔ اسی کے ساتھ اسپین ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ اپنے گروپ میں چار پوائنٹ کے ساتھ چوٹی پر پہنچ گیا ہے, جب کہ جرمنی ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ گروپ میں چار پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 82ویں منٹ تک جرمن ٹیم ایک گول سے پیچھے تھی۔ نکلاس فلکروز نے 83ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس سے قبل 62ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے الوارو موراتا نے ٹیم کےلیے گول کیا۔ Late goal helps Germany draw 1-1 with Spain

اسپین 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ای میں سرفہرست ہے۔ جب کہ جرمنی 1 پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی جاپان 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوسٹاریکا اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اسپین کے خلاف ڈرا ہونے کی وجہ سے جرمنی کے آگے بڑھنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ اس کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے۔ اسے آگے جانے کے لیے کوسٹاریکا کے خلاف اپنا اگلا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا اور یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اسپین اپنے اگلے میچ میں جاپان کو شکست دے۔

بہرکیف 56ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے اسپین کے الوارو موراٹا نے پہلا گول بغیر کسی گول کے پہلے ہاف کے بعد 62ویں منٹ میں کیا۔ لیفٹ بیک جورڈی ایلبا نے پنالٹی باکس کے باہر گیندپاس کی۔ موراٹانے خوبصورتی سے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

جرمنی نے آخری 30 منٹ میں جارحانہ انداز میں کھیلا۔ متبادل کھلاڑی فلکروز نے 83ویں منٹ میں گول کیا۔ گول جمال موسیالا کے پاس سے ہوا۔اس میچ میں جرمنی سے زیادہ اسپین کا قبضہ تھا۔ اسپین نے 65 فیصد وقت گیند کو اپنے پاس رکھا۔ دوسری جانب جرمنی صرف 35 فیصد وقت گیند کو اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہا۔ پہلے ہاف میں دفاعی کھیل کھیلنے کے بعد دوسرے ہاف میں جرمنی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جرمنی نے پورے میچ میں گول پر مجموعی طور پر 11 شاٹس لگائے۔ اس کے ساتھ ہی اسپین صرف 7 شاٹس ہی لگا سکا۔ اسپین کے گول کیپر اونائی سیمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میچ میں 3 اہم گول بچائے ۔ 74 ویں منٹ میں جرمنی کے جمال موسیالا نے ڈفینڈر وں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو اندر لے گئے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.